دنیا
2 منٹ پڑھنے
تھائی لینڈ میں ٹرین پر کرین گرنے سے حادثہ، کم از کم 22 افراد لقمہ اجل
کارخانوں اور تعمیراتی علاقوں میں طویل عرصے سے تھائی لینڈ میں ایسے حادثات ہوتے رہتے ہیں، حفاظتی ضوابط کا فقدان اور کم نگرانی اکثر اموات کا سبب بنتی ہے۔
تھائی لینڈ میں ٹرین پر کرین گرنے سے حادثہ، کم از کم 22 افراد لقمہ اجل
ٹرین میں تقریباً 195 افراد سوار تھے اور حکام ہلاک شدگان کی شناخت کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ بات وزیر ٹرانسپورٹ فیفات راچاکٹپراکارن نے کہی ہے۔ / AFP

تھائی لینڈ میں بدھ کے روز ایک ہائی اسپیڈ ریلوے  لائن پر  ایک کرین مسافر ٹرین پر گر گئی، جس کے نتیجے میں وہ پٹری سے اتر گئی اور مقامی حکام کے مطابق کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے۔

نخون راچا سیما صوبے کے مقامی پولیس چیف نے بتایا ہے کہ ، "اس حادثے میں 22 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔"

یہ واقعہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً صبح 9:00 بجےپیش آیا جب دارالحکومت بنکاک کے شمال مشرق میں واقع  نخون راچا سیما میں،  ہائی اسپیڈ  ریلوے لائن  کی تعمیر کے لیے استعمال ہونے والی ایک کرین مسافر ٹرین پر گر گئی۔

مقامی میڈیا پر نشر ہونے والی لائیو فوٹیج میں ریسکیو کارکنان کو حادثے کی جگہ کی طرف دوڑتے ہوئے دکھایا گیا، جبکہ ٹرین ایک طرف لیٹی ہوئی تھی اور  اس  سے دھواں اٹھ رہا تھا۔

نخون راچا سیما صوبائی محکمے کا کہنا ہے کہ یہ ٹرین بنکاک سے اوبن راچا تھانی صوبے کی طرف جا رہی تھی۔

 ٹرین میں کل 195 افراد سوار تھے اور حکام ہلاک شدگان کی شناخت کے عمل میں تیزی لا ئی جا رہی ہے۔

یہ کرین ، چین کی معاونت میں جاری تھائی لینڈ میں ہائی اسپیڈ ریلوے نیٹ ورک کی تعمیر  سے متعلقہ 5.4 بلین ڈالر کے منصوبے   میں استعمال ہو رہی تھی ۔ اس منصوبے کا ہدف چین کے وسیع 'بیلٹ اینڈ روڈ' انفراسٹرکچر اقدام کے تحت 2028 تک بنکاک کو براستہ  لاؤس چین کے علاقے  کُنمنگ سے جوڑنا ہے۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"