دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: میں امریکی فوج کو "مع اسلحہ" نائیجیریا بھیج سکتا ہوں
اگر نائیجیریا میں عیسائیوں کا قتل نہ روکا گیا تو میں امریکی فوج کو "مع اسلحہ" وہاں بھیج سکتا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ: میں امریکی فوج کو "مع اسلحہ" نائیجیریا بھیج سکتا ہوں
President Donald Trump speaks with reporters aboard Air Force One shortly after taking off from Busan, South Korea, Oct. 30, 2025 [FILE].
2 نومبر 2025

امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر افریقہ کے سب سے زیادہ  گنجان  آباد ملک 'نائیجیریا 'میں عیسائیوں کا قتل  نہ روکا گیا تومیں، امریکی فوج کو "مع اسلحہ"  وہاں بھیج سکتا ہوں۔

ہفتے کے روز 'ٹروتھ سوشل' سے جاری کردہ بیان میں ٹرمپ نے کہا  ہےکہ نائیجیریا میں عیسائیت کے  "وجود کو خطرہ" لاحق ہے  لہٰذا میں  نے پینٹاگون سے ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی  کا حکم دے دیا  ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ "اگر نائیجیریا کی حکومت عیسائیوں کے قتل کی اجازت دیتی رہی تو  امریکہ نائیجیریا کو دی جانے والی تمام امداد اور معاونت فوری طور پر بند کر دے گا۔یہ بھی ممکن ہے کہ امریکہ اس بدنام ملک میں 'ہتھیاروں کے ساتھ' داخل ہو جائے۔"

انہوں نے مزید کہا ہے کہ"میں یہاں اپنی وزارتِ دفاع کو ممکنہ کارروائی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دے رہا ہوں۔ اگر ہم حملہ کریں گے تو یہ تیز، شدید اور بہت پُر اثر  ہوگا بالکل ویسے ہی جیسے دہشت گرد ہمارے عزیز عیسائیوں پر حملہ کرتے ہیں۔"

بیان کا اختتام انہوں نے ان الفاظ کے ساتھ کیا ہے کہ "خبردار: نائیجیریا کی حکومت کو جلدی کرنا ہوگی!"

ماہرین کے مطابق  اس وقت نائیجیریا  بہت سے  تنازعات کی لپیٹ میں ہے اور ان تنازعات میں  عیسائیوں اور مسلمانوں دونوں کو بلا امتیاز قتل کیا جا رہا ہے۔

جمعہ کے روز ٹرمپ نے دعویٰ کیا  تھا کہ "ہزاروں عیسائی قتل کیے جا رہے ہیں" اور کچھ انتہا پسند اس "اجتماعی قتل عام" کے ذمہ دار ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں نسلی، دینی اور علاقائی اختلافات ملک میں مہلک نتائج کا سبب بنتے رہے ہیں۔ آج بھی جدید ملکی  سیاست  کو شکل عطا کرنے والے یہ اختلافات اسی شدّت سے بھڑک رہے ہیں اور نائیجیریا کے اندر بھی کچھ حلقے عیسائیوں پر مظالم کے دعوے کر رہے ہیں۔

نائیجیریا  آبادی کے اعتبار سے تقریباً مساوی  شکل میں  مسلم اکثریتی شمال اور عیسائی اکثریتی جنوب پر مشتمل  ہے۔

دریافت کیجیے
اقوام متحدہ: سوڈان کے کردفان علاقے میں حملے میں 40 افراد لقمہ اجل
چین  نے امریکی سامان پر اضافی محصولات کے اطلاق کی مدّتِ التوا کو بڑھا دیا
امریکہ نے بین الاقوامی پانیوں میں ایک بحری جہاز پر حملہ کر دیا
ریاست ورجینیا کی غزالہ ہاشمی پہلی مسلمان گورنر بن گئیں
اسرائیل کو بین الاقوامی فٹبال سے خارج کیا جائے
فرانس کی طرف سے مذّمت: ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے
سوڈان کو موجودہ خانہ جنگی تک لانے والے حالات و واقعات
آر ایس ایف کے ڈرون حملے میں سوڈان کے شمالی کردفان صوبے میں درجنوں شہری ہلاک
ہماری فوج یوکرینی شہر پوکرووسک میں داخل ہو گئی ہے:روس
سابق وزیر اعظم کو پناہ کیوں دی؟پیرو نے میکسیکو کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ دیئے
امریکہ نیتن یاہو کے خلاف مقدمات میں مدد کر سکتا ہے: صدر ٹرمپ
مادورو کے دن گنے جا چکے ہیں:ٹرمپ
ہم، نائیجیریا میں عیسائیوں کا قتل، نہیں ہونے دیں گے: ٹرمپ
جمیکا: ہم متعدد فیلڈ ہسپتال قائم کریں گے
میکسیکو: سپر مارکیٹ میں دھماکہ، 23 افراد ہلاک
امریکہ اور چین، فوجی رابطوں کے قیام پر متفق ہو گئے ہیں: ہیگسیتھ