مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل کے مغربی کنارے پر چھاپے،بھاری اسلحےکا استعمال
توباس کے گورنر نےکہا کہ یہ برسوں بعد پہلی بار ہے کہ اپاچی ہیلی کاپٹرز اس طرح کی کارروائی میں شامل ہو رہے ہیں، اور رہائشی علاقوں کی طرف بھاری مشین گن  سے  فائر کر رہے ہیں
اسرائیل کے مغربی کنارے پر چھاپے،بھاری اسلحےکا استعمال
اسرائیل-فلسطین / AA

مقامی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر فوجی چھاپے مارے ہیں۔

فوج نے شمالی توباس  صوبے  کے اندر اپنی افواج کو نمایاں طور پر مضبوط کیا اور کئی علاقوں میں فوجی بلڈوزر تعینات کیے، جبکہ اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے رہائشی علاقوں پر فائرنگ کی۔

 انادولو کے ایک نمائندے کے مطابق  اصل اہداف کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔

 توباس کے گورنر احمد الاسعد نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ایک بیان میں کہا کہ یہ برسوں بعد پہلی بار ہے کہ اپاچی ہیلی کاپٹرز اس طرح کی کارروائی میں شامل ہو رہے ہیں، اور رہائشی علاقوں کی طرف بھاری مشین گن  سے  فائر کر رہے ہیں

اسرائیلی حملوں نے توباس شہر کے ساتھ ساتھ عقبہ اور تمون کے قصبوں کو بھی  نشانہ بنایا۔

 بتایا گیا ہے کہ فوج نے کرفیو نافذ کر دیا اور صوبے  کے تمام داخلی راستوں اور فوجی چیک پوسٹوں  کو  بند کر دیا۔

گورنر نے کہا کہ ایمبولینسز اور طبی ٹیموں کی نقل و حرکت کافی  محدود ہے۔

اسعد نے مزید کہا کہ اسرائیلی فورسز نے تمون، طباس، الفارعہ اور طیاسی کے کئی گھروں پر چھاپہ مارا اور ان میں سے کئی کو فوجی ٹھکانوں میں تبدیل کر دیا

انہوں نے کہا کہ ایک ہنگامی کمیٹی قائم کی گئی ہے تاکہ زمینی صورتحال کا جواب دیا جا سکے اور انسانی  ضروریات کو حل کیا جا سکے۔

اسکولوں اور کام کی جگہوں نے حفاظتی اقدامات کے تحت کام معطل کر دیے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس کی فوج نے رات بھر شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں آپریشن شروع کر دیا۔

اسعد نے انادولو کو بتایا کہ اسرائیل نے فلسطینی حکام کو اطلاع دی ہے کہ صوبے  میں جاری فوجی کارروائی کئی دنوں تک جاری رہے گی، جسے انہوں نے "خطرناک کشیدگی" قرار دیا۔

گورنر نے توباس کے اندر "مطلوب افراد" کی موجودگی کے اسرائیلی دعووں کی تردید کی، اور زور دیا کہ "یہ آپریشن سیاسی ہے، سیکیورٹی سے متعلق نہیں۔"

اسرائیلی فوج نے اکتوبر 2023 میں غزہ پر اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے آغاز کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں حملے بڑھا دیے ہیں۔

فوج اور غیر قانونی یہودی آبادکاروں کے حملوں میں کم از کم 1,082 فلسطینی ہلاک اور تقریبا 11,000 زخمی ہوئے ہیں۔ 20,000 سے زائد فلسطینی بھی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
جنوبی فلپائن میں ہولناک زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 61 تک پہنچ گئی
فلسطینی فٹبال  چیف ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے امریکی ویزے سے محروم
سروے کے مطابق نتن یاہو کی لیکود پارٹی کی حمایت ایک سال کی کم ترین سطح پر
امریکہ یورپ میں نیٹو کے لیے تعینات طیاروں اور جنگی جہازوں  کی تعداد میں گراوٹ لائے گا
جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کا آغاز فتح سے کیا
ٹرمپ: 'عظیم' معاہدہ ہونے کو ہے، ایران: فیصلہ ابھی حتمی نہیں ہے
ترک ہلال احمر عالمی انسانی دوستانہ کوششوں کی بدولت مظلوم انسانوں کے دلوں میں گھر کر رہا ہے: ایردوان
ایران: ہم  نے 18 اہم امریکی فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں
ٹرمپ: تہران انتظامیہ نے مجھے فون کیا ہے
فلپائن: زلزلہ زدہ دیہات میں فاقہ کشی کا سامنا
ڈاکٹر حسام ابو صفیہ: "مجھے رہا کیا جائے"
ہم نے اردن میں امریکی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے: ایران
ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو پانی کی ایک بوند نہ ملے:بھارت
یونان نے مہاجرین کی بے دخلی کا قانون منظور کر لیا
جوہانسبرگ: مسلح حملہ 12 افراد ہلاک