ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
استنبول، غزّہ جنگ بندی اور انسانی بحران کے موضوع پر، اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے
اجلاس میں ترکیہ، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، قطر، پاکستان، سعودی عرب اور اردن کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے
استنبول، غزّہ جنگ بندی اور انسانی بحران  کے موضوع پر، اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے
A boy looks at a makeshift tent camp for displaced Palestinians stretching across an area in Zawaida, in central Gaza. / AP
2 نومبر 2025

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان پیر کے روز استنبول میں  اور غزہ کے موضوع پر متوقع  اجلاس کی میزبانی کریں گے۔

ترک سفارتی ذرائع کی آج بروز اتوار  فراہم کردہ معلومات کے مطابق اجلاس میں ترکیہ، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، قطر، پاکستان، سعودی عرب اور اردن کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔ یہ  وہی ممالک ہیں جو 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر چکے ہیں

اجلاس میں 10 اکتوبر سے نافذ جنگ بندی کی تازہ ترین صورتحال اور غزہ میں انسانی بحران پرغور کیا جائے گا۔

توقع ہے کہ اجلاس میں ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان جنگ بندی کو ختم کرنے کے لئے اسرائیل کی جانب سے بہانے تراشنے کی کوششوں کی مذّمت کریں گے اور اس بات پر زور دیں گے کہ عالمی برادری کو تل ابیب کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے خلاف مضبوط موقف اختیار کرنا چاہیے۔

وہ، جنگ بندی کو دیرپا امن میں تبدیل کرنے کی خاطر، مسلم ممالک کی باہم مربوط کارروائیوں کی اہمیت پر بھی زور دیں گے ۔

ناکافی امداد

توقع ہے کہ اجلاس میں فیدان ، غزہ میں داخل ہونے والی انسانی امداد  کی ناکافی مقدار اور اس اہم مسئلے پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں اسرائیل کی ناکامی پر بھی زور دیں گے۔

اس موقف کے ساتھ کہ غزہ کو مناسب انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی ایک انسانی اور قانونی ضرورت ہےفیدان ان ضروریات کی تکمیل کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت پر بھی بات کریں گے۔

فیدان ایسے انتظامات کے جلد نفاذ پر زور دیں گے  جو فلسطینیوں کو غزہ کی سلامتی اور انتظامیہ سے متعلقہ  ذمہ داریاں سنبھالنے کی اجازت دیں۔ علاوہ ازیں وہ فلسطینیوں کے جائز حقوق کی حفاظت   اور دو ریاستی  حل کے موقف کے ساتھ تعاون کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

ذرائع نے مزید کہا  ہےکہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارموں پر  اٹھائے جانے والے اقدامات پر مشاورت اور قریبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

دریافت کیجیے
پاکستان کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے :جے ڈی وینس
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت غیر مستحکم ہوجائے گی:آسیان
بن گویر کا مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا: میں اس جگہ کا مالک ہوں
جنگ بندی کے بعد روس-یوکرین جھڑپوں کی اطلاع
ہنگری:اوربان کا 16 سالہ اقتدار ختم ،ماگیار کو واضح برتری
روس۔یوکرین ایسٹر فائربندی ختم ہو گئی
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں
ایران اور امریک اسلام آباد میں مذاکرات کے ختم ہونے سے قبل معاہدے کے بہت قریب تھے: عراقچی
ٹرمپ نے پوپ لیو پر بھی چڑھائی کر دی: مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیئے
امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دی، تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
ترکیہ: پانچواں انطالیہ ڈپلومیسی فورم عالمی رہنماوں کی میزبانی کے لئے تیار
ترک پراسیکیوٹروں نے نیتن یاہو کے خلاف فردِ جرم تیار کر لی
اسرائیل حزبِ اختلاف: نیتن یاہو ناکام رہے ہیں
عالمی صمود بحری بیڑہ دوبارہ غزہ کے لئے عازمِ سفر