غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اطالوی اپوزیشن لیڈر کا اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی کا مطالبہ کیا
سابق وزیر اعظم اطالوی جوزیپے کونتے نے شدید اقتصادی اور سفارتی پابندیوں کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
اطالوی اپوزیشن لیڈر کا اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی کا مطالبہ کیا
Italy's Interior Minister Piantedosi and Justice Minister Nordio address the lower house of parliament, in RomeFILE - Former Italian Prime Minister and Leader of 5-Star Movement Giuseppe Conte speaks at the lower house of parliament, in Rome, Italy, February 5, 2025. / Photo: Reuters / Reuters

اٹلی کی اپوزیشن جماعت 5-اسٹار موومنٹ کے رہنما نے جمعرات کے روز اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے خلاف مکمل ہتھیاروں کی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جوزیپے کونٹے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے، "24 گھنٹوں میں 100 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں اور  دو ہفتوں میں 300 سے زیادہ بچے قتل ہو چکے ہیں،" اور یاد دہانی کرائی  اسرائیلی حملے مسلسل صحت کی تنصیبات  اور گھروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی اور یورپ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی حکومت کی جانب سے کی جانے والی بربریت کے سامنے  چپ بیٹھا ہے۔

کونٹے نے یورپی پارلیمنٹ کے مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف تشویش کا اظہار کرتی ہے، جو کہ "کسی بھی طرح معقول نہیں۔"

60 سالہ سیاستدان، جو 2018 سے 2021 تک وزیر اعظم رہ چکے ہیں، نے کہا، "اسرائیل پر مکمل ہتھیاروں کی پابندی عائد کی جانی چاہیے اور حکومتی عہدیداروں اور ان کے حامیوں پر سخت اقتصادی اور سفارتی پابندیاں عائد کی  جانی چاہئیں۔"

ادھر شمالی اٹلی کے شہر میلان میں سینکڑوں افراد نے غزہ میں فلسطینی صحافیوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اکتوبر 2023 سے اسرائیل کے حملوں میں غزہ میں 50,500 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت نے گزشتہ نومبر میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں وارنٹ جاری کیے تھے۔

اسرائیل کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں غزہ پر جنگ کے لیے نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔

دریافت کیجیے
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو
امریکہ: ہم نے آج مسلسل گیارہویں رات بھی ایران پر فضائی حملے کئے ہیں
ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سِول جوہری معاہدہ منظور کر لیا
اوٹاوا، واشنگٹن کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے پر تیار ہے: کارنی
چین ۔فلپائن سمندری تنازعہ، بیجنگ نے ویڈیو  جاری کر دی
آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس،اہم موضوعات پر تبادلہ خیال
ایران کے متعدد شہروں میں دھماکے