مشرق وسطی
1 منٹ پڑھنے
ایران میں مظاہرے،ہلاک شدگان کی تعداد4519 ہو گئی
ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس نیوز ایجنسی (HRANA) نے منگل کو بتایا کہ ایران میں ملک گیر احتجاجات کے دوران تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4,519 ہو گئی ہے
ایران میں مظاہرے،ہلاک شدگان کی تعداد4519 ہو گئی
ایران / Reuters
21 جنوری 2026

 امریکہ میں  قائم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس نیوز ایجنسی (HRANA) نے منگل کو بتایا کہ ایران میں ملک گیر احتجاجات کے دوران تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4,519 ہو گئی ہے

ایچ آر اے این اے کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کم از کم 26,314 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 5,811 دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

ایجنسی نے کہا کہ مزید 9,049 اموات کی تحقیقات جاری ہیں۔

ایجنسی نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار وسیع پیمانے پر انٹرنیٹ بندشوں، شدید سیکیورٹی دباؤ اور معلومات تک محدود رسائی کے دوران ریکارڈ کیے گئے اور خبردار کیا کہ اصل ہلاکتیں   زیادہ ہو سکتی ہیں۔

ایران گزشتہ ماہ 28 دسمبر سے تہران کے گرینڈ بازار میں ایرانی ریال کی قدر میں تیزی سے کمی اور معاشی حالات کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف  احتجاج   کا مرکز بنا ہوا ہے ۔

ایرانی حکام نے امریکہ اور اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ "مسلح فسادات" کی حمایت کر رہے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ، ایران میں بیرونی مداخلت کے خلاف ہے: اردوعان
ترکیہ عالمی نظام کی بدلتی ہوئی شکل میں ایک مرکزی طاقت کے طور پر ابھرے گا: صدر ایردوان
امریکہ: امیگریشن چھاپوں میں اضافہ
آسٹریلیا: مسلح حملہ، تین افراد ہلاک ایک زخمی
امریکہ، ونیزویلا کے بعد کیوبا پر نظریں گاڑے ہوئے ہے
"شامی الاکتان جیل"متعدد خاندانوں کےلیے امید کی کرن بن گئی
"عوام محتاط رہیں"امریکہ میں شدید سردی کا طوفان آنے والا ہے:ماہرین موسمیات
ترکیہ اور سات دیگر ممالک  نے ٹرمپ کی دعوت قبول کر لی
ٹرمپ دھمکیوں سے پیچھے ہٹ گئے،بورڈ آف پیس بنانے کا فیصلہ
امریکہ نے داعش کے قیدیوں کو شام سےعراق منتقل کرنا شروع کر دیا
غزہ کے لیے امن و امان کے  تمام منصوبوں کو اہم سمجھتے ہے: ایردوان
چین: ہم، اقوام متحدہ کے مرکز والے، بین الاقوامی نظام کا دفاع کریں گے
"اقدام بغاوت"جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم کو 23 سال قیدکی سزا
ایران: اگر امریکہ  نے دوبارہ حملہ کیا تو ہم پوری طاقت سے جواب دیں گے
شام: YPG کا ڈرون حملہ،7 شہری ہلاک