سیاست
2 منٹ پڑھنے
امریکہ اسرائیل میں اضافی فوجی اور جنگی طیاروں کی تعیناتی کی تیاری میں ہے، رپورٹ
خبروں کے مطابق سینٹ کوم اضافی فوج اسرائیل بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے، جہاں تقریباً 3,000 فوجی پہلے ہی سے دفاعی نظاموں میں خدمات ادا کر رہے ہیں۔
امریکہ اسرائیل میں اضافی فوجی اور  جنگی طیاروں کی تعیناتی کی تیاری میں ہے، رپورٹ
میڈیا رپورٹس کے مطابق، واشنگٹن اضافی افواج اور طیاروں کے ذریعے اسرائیل میں اپنی فوجی موجودگی کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔ (تصویر: فائل) / Reuters
 

اسرئیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے  کہ امریکہ آئندہ چند ہفتوں میں اسرائیل میں اضافی فوجی اور طیارے تعینات کرنے کی تیاری  میں ہے۔

اسرائیلی نیوز آؤٹ لیٹ والّا نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تقریباً 3,000 امریکی اہلکار اس وقت  اسرائیل بھر میں  تعینات ہیں۔

ان کی خدمات میں  فضائی دفاعی میزائل بیٹریاں چلانا، پرواز آپریشنز انجام دینا، لاجسٹک معاونت فراہم کرنا اور فوجی ہیڈ کوارٹرز میں براہِ راست رابطہ کار کے فرائض انجام دینا شامل ہے۔

دفاعی حکام نے تصدیق کی ہے کہ نئی ٹیمیں اور لڑاکا طیارے جلد پہنچیں گے تاکہ موجودہ صلاحیت کو مضبوط کیا جا سکے۔

ایک سینئر اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے والّا کو بتایا کہ علاقائی حریف، اسرائیل اور امریکہ میں انتخابات کا غور سے جائزہ لےرہے ہیں اور تصادم کو بھڑکائے بغیر علاقائی توازن کو غیر مستحکم کرنے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔

سینٹ کوم کے ساتھ ہم آہنگی

اسرائیلی دفاعی افواج اور امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے درمیان آپریشنل منصوبہ بندی اس بات پر مرکوز ہے کہ اگر بالِسٹک میزائل دوبارہ داغے گئے تو ایران کے اندر ممکنہ جوابی حملے اور اہداف پر کارروائی کی جائے۔

یہ فوجی توسیع ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے سفارتی اشاروں کے بعد ہوئی ہے، جنہوں نے تہران میں  اخباری نمائندوں  سے اعادہ کیا  کہ ایران سفارتی سمجھوتوں کے لیے کھلا ہے۔

ستمبر کے آخر میں، تہران نے قطری ثالثی کے ذریعےآبنائے  ہرمز کو  دوبارہ کھولنے کے لیے سات شرائط پہنچائی تھیں، جنہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسترد کر دیا تھا۔

اسی دوران، اسرائیلی سیکیورٹی حکام کا اندازہ ہے کہ یمن میں حوثی تحریک کے خلاف جاری لڑائی خلیجی سیکیورٹی شراکت داریوں کے ڈھانچے کو  بدل سکتی ہے، اور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون میں اضافہ کا حوالہ دیا جاتا ہے۔

ایک سینئر اہلکار نے خبردار کیا کہ فوری طور پر حوثی فورسز کا مقابلہ نہ کرنےوالے علاقائی عناصر ، بعد میں واحدانہ حملوں کا سامنا کرنے کے خطرے  سے دو چار ہو سکتے ہیں۔

یمن میں جنگ اس کے بعد شدت اختیار کر گئی جب حوثیوں نے الحدیدہ اور طائعز صوبوں میں پیش قدمی کی، جس میں باب المندب کی نگرانی  کر سکنے والے علاقے موخہ پر  قبضہ اور جزیرہ مایون پر اسٹریٹجک مقامات کا حصول شامل ہے۔

 

دریافت کیجیے
امریکہ حیاتیاتی ہتھیاروں کے دعوے کے ساتھ عراق پر حملے ک جعل سازی اب ایران کے خلاف کر رہا ہے
نتن یاہو کو بڑا دھچکا: اسرائیلی پارلیمنٹ نے متان کہانا کو نیا اسپیکر منتخب کر لیا
مارکوروبیو:اہم بنیادی ڈھانچے میں تعطل کا سائبر حملوں سے کوئی تعلق نہیں ملا
مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے معاملے پر آسٹریلیا کی اسرائیلی شہریوں پر پابندیاں
وزیر خارجہ حاقان فیدان: ترکیہ کے مرکزی کردار کو ہر کوئی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس نے روس کے مذاکراتی مطالبات کو ’’بے معنی‘‘ قرار دے دیا
آئزن کوٹ :جب تک نیتن یاہو عہدے پر ہیں اسرائیل میں منصفانہ انتخابات اس وقت تک نہیں ہو سکتے
ترکیہ کے سرکاری گزٹ میں مکہ دفاعی معاہدے کی منظوری سے متعلق قانون شائع
امریکی انتخابات کے نتائج کے بعد اسرائیلی سیاست دانوں نے زور دیا کہ نیتن یاہو بطور وزیرِاعظم اپنے عہد
ایرانی اسپیکرِ پارلیمنٹ:’’امریکی عوام نے جنگ کو مسترد کر دیا ہے اور ہم اس پیغام کی حمایت کرتے ہیں۔‘‘
امریکی وسط مدتی انتخابات: سروے کے مطابق سینیٹ کی سات اہم نشستوں پر ڈیموکریٹس آگے
یوکرین کے صدر وولادیمر زیلنسکی کا دورہ ترکیہ
ترک وزیر خارجہ کی جی۔20 سمٹ کے دوران سفارتی مصروفیات
ٹرمپ: انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کی اطلاع دینے والوں کو 1 ملین ڈالر کا انعام
روس نے یوکرین میں خرسون کی سمت عارضی جنگ بندی شروع کر دی
ایران: "مکہ اتحاد کے رکن ممالک کے اعلیٰ سطحی حکام تہران کا دورہ کریں گے"
R4 کے وزرائے خارجہ کا استنبول میں اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ
امریکہ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل کی فراہمی کی منظوری کو ملتوی کر دیا
میکرون نے امریکہ-روس ڈیزل ڈیل کو 'غیرو موزوں' قرار دے دیا
یونان نے مغربی تھریس  کے ترکوں کے اسکول بند کردیے