حماس نے بروز ہفتہ جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم، اسرائیلی قبضہ ختم ہونے کی شرط پر، اپنے ہتھیار غزہ کا انتظام چلانے والی ایک فلسطینی حکومت کے حوالے کرنے پر تیار ہیں"۔
"فلسطین تحریکِ مزاحمت کے چیف مذاکراہ کاراور امورِ غزّہ کے سربراہ خلیل الحّیہ نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ "ہمارے پاس ہتھیار وں کی موجودگی کا تعلق قبضے اور جارحیت کے وجود سے ہے"۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ "قبضہ ختم ہو نے کی صورت میں یہ ہتھیار ریاست کے حوالے کر دیئے جائیں گے"۔
ایک سوال کے جواب میں الحیّہ کے دفتر نے کہا ہے کہ ان کا اشارہ ایک خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کی طرف ہے۔
الحّیہ نے مزید کہا ہے کہ "ہم، غزّہ میں فائر بندی پر عمل درآمد کی یقین دہانی اور سرحدی کنٹرول کے زیرِ مقصد، بحیثیت ایک علیحدگی قوّت کے، اقوامِ متحدہ فورسز کی تعیناتی کو قبول کرتے ہیں"۔











