غّزہ جنگ
3 منٹ پڑھنے
پوتن کی طرف سے حماس کا شکریہ
حماس کےیرغمالیوں کو رہا کرنے سے انکاری ہونے سے متعلق امریکی اور اسرائیلی دعوے بے بنیاد ہیں۔
پوتن کی طرف سے حماس کا شکریہ
Russian news agencies said Putin also presented flowers to Trufanov's mother, Elena, and his fiancee, Sapir Cohen, who were also among some 250 hostages.
17 اپریل 2025

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے فلسطین کے علاقے غزہ سے ایک روسی شہری کی رہائی پر حماس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پوتن نے بدھ کے روز کریملن میں ، حال میں ہی رہا کئے گئےروسی شہری ،الیگزینڈر ٹروفانوف اور ان کے خاندان سے ملاقات کی۔  جاری کردہ بیان میں پوتن نے  کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے ساتھ روس کے دیرینہ تعلقات نے ٹروفانوف کی رہائی ممکن بنائی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ"یقیناً  ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ، اس صورتحال کے شکار تمام افراد کی رہائی کے لئے،  ایسے کامیاب اقدامات بار بار کئے جا سکیں"۔

رہا ہونے والے شہری  اور اس کے کنبے سے ملاقات میں پوتن نے حماس کی سیاسی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا  ہےکہ "حماس  نے ہماری اپیل کو سنا اور یہ انسانی اقدام کر کے آپ کو رہا کیا گیا ہے۔ میں آپ کو اس پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں"۔

روسی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق، پوتن  نے ٹروفانوف کی والدہ ایلینا اور ان کی منگیتر ساپیر کوہن کو بھی پھول پیش کیے ہیں۔ یہ افراد تقریباً 250 یرغمالیوں میں شامل تھے۔

امریکہ اور اسرائیل کی منافقت

پوٹن کا یہ اقدام، حماس  کےیرغمالیوں کو رہا کرنے سے انکاری ہونے سے متعلق،  امریکہ اور اسرائیل کے  دعووں  کے بالکل برعکس ہے ۔ اس بات کو  خود یرغمالیوں نے بھی مسترد کر دیا ہے۔

بدھ کے روز، فلسطینی مزاحمتی گروپ اسلامی جہاد نے اسرائیلی۔جرمن یرغمالی 'روم براسلاوسکی' کی ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے غزہ کے محاصرے کے دوران مسلسل بمباری  کی وجہ سے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر تنقید کی ہے ۔

براسلاوسکی نے نیتن یاہو کو یرغمالیوں کی رہائی کے وعدے پورے نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور سوال کیا ہے کہ "تم کہاں ہو"؟

انہوں نے قومی سلامتی کے بدنام زمانہ وزیر 'اتمار بن گویر' کو بھی جنگ بندی اور یرغمالیوں کے معاہدے کی مخالفت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

ہفتے کے آغاز میں، اسرائیلی۔امریکی یرغمالی 'ایڈن الیگزینڈر' نے  نیتن یاہو کے جھوٹ پر یقین کرنے کی وجہ سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  پر تنقید کی تھی۔

الیگزینڈر نے کہا تھا کہ " میرے لوگوں، اسرائیلی حکومت، فوج، اور امریکی انتظامیہ۔۔۔ سب نے جھوٹ بولا ہے"۔

انہوں نے یاد دلایا کہ حماس چند ہفتے پہلے یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار تھی، لیکن نیتن یاہو نے انکار کر دیا اور جنگ بندی ختم کر کے اپنی نسل کش جنگ دوبارہ شروع کر دی ہے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ سے غزہ کے لیے انسانی امداد
غزہ میں امن کا مطلب یہ نہیں کہ نسل کشی معاف کر دی جائے: سانچیز
اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی شروع کر دی
اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 1,968 فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے
اسرائیل دو سال میں پہلی بار فلسطینیوں کو غزہ واپسی کی اجازت دے رہا ہے
اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کا اعلان کر دیا
اسرائیلی کابینہ  نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی
غزہ جنگ بندی منصوبے پر دن 12 بجے دستخط کئے جائیں گے
حماس: 20 زندہ اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 2,000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کروایا جائے گا
اسرائیل اور حماس جنگ بندی کے ابتدائی مرحلے پر متفق ہو گئے ہیں:ٹرمپ
حماس: فہرستوں کا تبادلہ ہو گیا ہے
اسرائیل کا، آزادی فلوٹیلا اتحاد پر، حملہ
اسرائیل، ٹرمپ کے مطالبے کو، کلّیتاً نظر انداز کر رہا ہے: غزّہ حکومت
"غزہ میں اسرائیلی نسل کشی برقرار" قحط و موت کے سائے میں بلبلاتی عوام کی آہ و پکار
امریکہ جنگ کی فنڈنگ کر رہا ہے
حماس-ثالثین مذاکرات کا پہلا دور 'مثبت ماحول' میں ختم ہوا ہے: مصری ذرائع ابلاغ
ترکیہ نے صمود فلوٹیلا کے کارکنان کے خلاف انسانیت سوز جرائم کے شواہد جمع کیے ہیں
ہمیں اسرائیلی حراست میں 'لفظی اور جسمانی' تشدد کا سامنا کرنا پڑا — مراکشی صحافی
غزّہ محاصرہ شکن بین الاقوامی کمیٹی: امدادی قافلہ غزّہ کے قریب پہنچ گیا ہے
حماس: ہتھیار ڈالنے سے متعلقہ خبریں بے بنیاد ہیں اور تحریک کا موقف مسخ کرنے کے لئے پھیلائی جا رہی ہیں