ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: اردوعان۔محمود ملاقات
صدر رجب طیب اردوعان کی صدر حسن شیخ محمود کے ساتھ ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال
ترکیہ: اردوعان۔محمود ملاقات
ترک اور صومالی صدور نے توانائی کے شعبے میں تعاون اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ / AA

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

ملاقات کل بروز جمعرات استنبول کے  دولماباہچے صدارتی دفتر میں طے پائی۔

ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات نے ترکیہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم NSosyal سے  ملاقات سے متعلق بیان جاری کیاہے ۔

بیان کے مطابق صدر اردوعان نے کہا ہے کہ انقرہ ،صومالیہ کے ساتھ باہمی تعلقات کو متعدد شعبوں  اور خاص طور پر تجارت اور توانائی  کے شعبوں میں آگے بڑھانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔

 انہوں نے مزید کہا ہے  کہ ترکیہ کے 'چاعری بے' ڈرلنگ  بحری جہاز کا صومالیہ کے ساحل کے قریب آپریشن شروع کرنا دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی علامت ہے۔

صدر رجب طیب اردوعان نے صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ساتھ ترکیہ کی حمایت کا بھی  اعادہ کیا اور کہا ہے کہ انقرہ ،صومالیہ اور ایتھوپیا کے درمیان تنازعات کے مکمل حل کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

 ملاقات میں وزیرِ توانائی و قدرتی وسائل آلپ ارسلان بائراکتار ، قومی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ ابراہیم قالن، صدارتی محکمہ  مواصلات کے سربراہ برہان الدین دوران ، خارجہ پالیسی و سلامتی  کےمشیرعاکف چغتائے قلچ اور  مشیر اعلیٰ ظفر چوبکچو نے بھی شرکت کی۔

دریافت کیجیے
آبنائے ہرمز کو بطور ہتھیار  استعمال نہیں کیا جانا چاہیئے:فیدان
بیلجیئم ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے:میکسیم پرِیوُو
ترکیہ عالمی دفاعی طاقت کے طور پر اُبھر رہا ہے، صدر ایردوان
دائمی جنگ بندی کےلیے امریکہ-ایران تعمیری قدم اٹھائیں:ترکیہ
اسرائیل کی توسیعی پالیسیاں علاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، صدر ایردوان
ہسپانوی وزیر اعظم سانچیز،طیارے میں فنی خرابی کے باعث انقرہ میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد روانہ
صدر ایردوان کی طرف سے TRT کی 62 ویں سالگرہ کی مبارکباد اور کثیر السانی خدمات کی پذیرائی
ترکیہ اور اسپین کا مطالبہ: مشترکہ مؤقف اختیار کیا جائے
ترکیہ: فیدان کی اپنے ایرانی اور پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات
ترکیہ: صدر اردوعان کا خصوصی پیغام
صدر یورپی یونین کمیشن کے ترکیہ کے حوالے سے تبصرے 'افسوسناک' ہیں: ترک وزیرِ خارجہ
ترکیہ اسرائیلی جنگی کوششوں کے باوجود 'محتاط اور مثبت' موقف پر اٹل ہے: ایردوان
ترکیہ کو F-35 پروگرام میں واپس آجانا چاہیئے: امریکی سفیر
ترکیہ عالمی تجارتی راہداریوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہے: شیمشیک
پاکستانی وزیر اعظم انطالیہ سے صدر ایردوان  کے لیے تعریفی الفاظ اور دوستی کے پیغامات کے ساتھ روانہ
اسرائیل سیکورٹی کو بہانہ بنا کر 'زمینوں پر مزید قبضہ' کر رہا ہے، ترک وزیر خارجہ فیدان
ترک وزیر خارجہ کی امریکہ۔ایران معاہدے کے ایجنڈے پر مصر، پاکستان اور سعودی عرب کے ہم منصبوں سے ملاقات
ایردوان: ایران پر غیر قانونی حملوں سے علاقائی سیکیورٹی خطرات میں اضافہ ہوا ہے
صدر رجب طیب ایردوان کی پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
انطالیہ ڈپلومیسی فورم 2026 شروع ہوگیا