سیاست
2 منٹ پڑھنے
جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو حل کرنے کے لیے عالمی سطح پر فوری کارروائی کی اپیل
پیونگ یانگ این پی ٹی معاہدے سے دستبردار ہونے اور اپنے جوہری ہتھیاروں کو فروغ دینے کو جاری رکھنے کے بعد ایک منفرد چیلنج بنا ہوا ہے۔
جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو حل کرنے کے لیے عالمی سطح پر فوری کارروائی کی اپیل
جیونگ نے روس سے پیانگ یانگ کے ساتھ فوجی تعاون روکنے کا مطالبہ کیا، خبردار کرتے ہوئے کہ ایسے تعلقات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کو کمزور کرتے ہیں۔ / AP

یونہاپ نیوز ایجنسی نے منگل کو رپورٹ کیا کہ جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے حل کے لیے تیز بین الاقوامی کارروائی کا مطالبہ کیا، جسے عالمی غیر پھیلاؤ کے نظام کے لیے سب سے زیادہ فوری خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

نائب وزیرِ خارجہ جونگ یون-دو نے نیو یارک میں جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے حوالے سے منعقدہ  ایک کانفرنس  میں اس  بات پر زور دیا کہ پیانگ یانگ نے معاہدے سے دستبرداری کے بعد بھی اپنے جوہری ہتھیاروں  کو فروغ دینے کے عمل کو  جاری رکھا، اس لیے وہ ایک منفرد چیلنج بنا ہوا ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ ایک متحدہ پیغام بھیجے کہ شمالی کوریا کا سلامتی اور معاشی مستقبل، معاہدے کے فریم ورک میں واپس لوٹنے  پر منحصر ہے۔

جونگ نے روس سے بھی کہا کہ وہ پیانگ یانگ کے ساتھ فوجی تعاون روک دے، اور خبردار کیا کہ اس طرح کے تعلقات اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور وسیع غیر پھیلاؤ کے نظام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

1970 سے نافذِ العمل این پی ٹی  ایک بنیادی عالمی معاہدہ ہے جس کا مقصد جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنا اور پرامن جوہری توانائی کو فروغ دینا ہے، اور اس کی عمل داری کا جائزہ ہر پانچ سال بعد منعقد ہونے والی کانفرنسوں میں لیا جاتا ہے۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے