دنیا
2 منٹ پڑھنے
تھائی لینڈ اور انڈونیشیا میں سیلاب اور لرزشِ اراضی سے درجنوں افراد ہلاک
دونوں ملکوں کے حکام خبردار کر رہے ہیں کہ مون سون کے سخت  پیٹرنز اور متلاطم موسمی نظام  عوام کو  مزید خطرات سے دو چار کر سکتے ، جبکہ بچاؤ اور بحالی کے کام جاری ہیں۔
تھائی لینڈ اور انڈونیشیا میں سیلاب اور لرزشِ اراضی سے درجنوں افراد ہلاک
ہات یائی ضلع، تھائی لینڈ میں 25 نومبر 2025 کو سیلابی پانی سے بچنے کے لیے ایک پل پر کھڑی گاڑیوں کا ڈرون منظر۔ / Reuters
26 نومبر 2025

جنوب مشرقی ایشیا میں مسلسل بارشیں تھائی لینڈ اور انڈونیشیا دونوں میں تباہ کن سیلاب اورلرزش اراضی  کا موجب بنی ہیں ، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور ہزاروں کو اپنے گھربار  سے نقل مکانی کرنا پڑی۔

دونوں ملکوں کے حکام خبردار کر رہے ہیں کہ مون سون کے سخت  پیٹرنز اور متلاطم موسمی نظام  عوام کو  مزید خطرات سے دو چار کر سکتے ، جبکہ بچاؤ اور بحالی کے کام جاری ہیں۔

ایک سینئر حکومتی اہلکار  کے مطابق تھائی لینڈ میں ملک کے جنوب میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد  33 ہو گئی ہے۔

حکومتی ترجمان  کا کہنا ہے  کہ ہلاکتوں کی وجوہات میں لینڈ سلائیڈنگ اور بجلی سے کرنٹ لگنا شامل ہیں۔

دریں اثناء انڈونیشیا کے جزیرے سُومامترا میں  موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلاب اورلرزشِ اراضی سے  کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

قومی آفات ایجنسی (BNPB) کے مطابق شمالی سوما ترا میں چند دنوں سے شدید موسمی حالات جاری ہیں اور پیر سے ٹاپانولی سیلاٹن ضلع کے بعض حصے زیرِ آب ہیں۔

BNPB کے ترجمان عبدال مہاری نے ایک بیان میں کہا، 'ٹاپانولی سیلاٹن میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ  کے نتیجے میں آٹھ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، 58 زخمی ہوئے اور 2,851 رہائشیوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔'

انہوں نے کہا کہ مقامی آفات ایجنسی نے ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری تعینات کر دی ہے، کیونکہ ملبہ سڑکوں کو بند کر چکا ہے اور ضلع تک رسائی متاثر ہوئی ہے۔

موسمیات، آب و ہوا اور جیوفزکس ایجنسی کے مطابق سائیکلون سیڈز — وہ موسمی  حالات جن کے اندر ٹراپیکل سائیکلون بننے کی صلاحیت ہوتی ہے — شدید موسمی حالات کی ایک وجہ بتائی گئی ہے ۔

عام طور پر جون سے ستمبر کے درمیان آنے والا سالانہ مون سون کا موسم اکثر تیز بارشیں لاتا ہے، جو لینڈ سلائیڈنگ، اچانک سیلاب اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی وجہ بنتی ہیں۔

ماحولیاتی تبدیلیوں  نے بشمول موسم کے دورانیے اور شدت کے طوفانی  عمل کو متاثر کیا ہے،  جس کے باعث بارشیں زیادہ ہونے، اچانک سیلاب اور تیز ہوا کے جھکڑوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس ماہ وسطی جاوا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں کم از کم 38 افراد ہلاک ہوئے اور تقریباً 13 افراد تا حال لاپتہ ہیں۔

 

دریافت کیجیے
تہران کی نیک نیتی کو کمزوری نہ سمجھا جائے: باقر قالیباف
پاکستانی وزیر اعظم انطالیہ سے صدر ایردوان  کے لیے تعریفی الفاظ اور دوستی کے پیغامات کے ساتھ روانہ
اسرائیل سیکورٹی کو بہانہ بنا کر 'زمینوں پر مزید قبضہ' کر رہا ہے، ترک وزیر خارجہ فیدان
آسڑیلیا اور جاپان کے مابین 7 بلین ڈالر کے جنگی جہازوں کی تیاری کا معاہدہ طے
ترک وزیر خارجہ کی امریکہ۔ایران معاہدے کے ایجنڈے پر مصر، پاکستان اور سعودی عرب کے ہم منصبوں سے ملاقات
ایردوان: ایران پر غیر قانونی حملوں سے علاقائی سیکیورٹی خطرات میں اضافہ ہوا ہے
ایران: جب تک لبنان میں فائر بندی جاری ہے ہُرمز کھُلا رہے گا
صدر رجب طیب ایردوان کی پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
ایران نے آبنائے ہُرمز کو تمام جہازوں کے لئے کھولنے کا اعلان کر دیا
آرتیمیس دوئم کی ٹیم زمینی ماحول سے ہم آہنگی کے مرحلے میں
دس روزہ لبنان۔اسرائیل جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہو گیا
انطالیہ ڈپلومیسی فورم 2026 شروع ہوگیا
آئی ایم ایف: مہنگائی اور سست اقتصادی ترقی یورپ کی منتظر ہے
عرب ممالک کا اسرائیل-لبنان فائر  بندی پر خیر مقدم، اسلحہ کو سرکاری کنٹرول میں لینے پر زور
ترکیہ: اردوعان۔محمود ملاقات