پاکستان
3 منٹ پڑھنے
تمام مسائل سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے تحت حل کیے جائیں:پاکستان
سلامتی کونسل کے متعدد ارکان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ سمیت تمام مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت کو تسلیم کیا
تمام مسائل سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے تحت حل کیے جائیں:پاکستان
/ AP
6 مئی 2025

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کی جانب سے بند کمرے میں ایک اجلاس طلب کیا ہے جو اس وقت 15 رکنی طاقتور کونسل کا غیر مستقل رکن ہے جو کشمیر میں جان لیوا حملے اور نئی دہلی کی جانب سے اسلام آباد کے ساتھ اہم آبی معاہدے کی معطلی کے بعد بھارت کے ساتھ جنگ جیسی کشیدگی کا شکار ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار نے گزشتہ شب  میڈیا کو بتایا کہ ان کے ملک کے مقاصد "بڑی حد تک پورے اور حاصل کیے گئے ہیں۔"

افتخار نے کہا کہ کونسل کے متعدد ارکان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ سمیت تمام مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت کو تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی واضح احساس تھا کہ علاقائی استحکام یکطرفہ کے ذریعے برقرار نہیں رہ سکتا، اس کے لیے اصولی سفارت کاری، رابطے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی ضرورت ہے۔

ہندوستان نے ابھی تک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے قصبے پہلگام میں 22 اپریل کو 26 افراد کے قتل کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا، جن میں زیادہ تر بھارتی ہندو سیاح تھے۔ 

 اسلام آباد ان الزامات کی تردید کرتا ہے اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔

بھارت نے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر کے پاکستان تک بہنے والے پانی کے کو روکنے کا عہد کیا ہے۔

افتخار نے کہا کہ ہم نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر تشویش کا اظہار کیا، یہ ایک قانونی طور پر پابند معاہدہ ہے جسے عالمی بینک کی ثالثی میں منظور کیا گیا تھا اور جنگوں کے دوران برقرار رکھا گیا تھا،پانی کوئی ہتھیار نہیں بلکہ زندگی ہے۔

 افتخار نے مزید کہا کہ یہ دریا 240 ملین سے زائد پاکستانیوں کو سیرآب کرتے  ہیں۔

افتخار نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو یاد دلایا گیا ہے کہ تنازعہ کشمیر جنوبی ایشیا کے عدم استحکام کا ایک اہم عنصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، ماورائے عدالت قتل، من مانی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں، تشدد، گھروں کے انہدام کا سامنا ہے جو ہم اب دیکھ رہے ہیں، اظہار رائے اور میڈیا پر پابندیاں اور ان کے حق خودارادیت سے منظم انکار بھی ان میں شامل ہے ۔ 

پاکستان پر بھارت کے 'بے بنیاد الزامات'

 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل 57 رکنی اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے پاکستان کو تقویت ملی، جس نے اعلان کیا کہ بھارت کے  پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات" جنوبی ایشیا میں کشیدگی کو بھڑکانے والا ایک اہم عنصر ہے۔

او آئی سی نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا بھی مطالبہ کیا، جو مسلم اکثریتی خطے میں استصواب رائے کی وکالت کرتی ہیں، جو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تقسیم ہے، اور دونوں ممالک اس پر مکمل طور پر دعویٰ کرتے ہیں۔

دونوں ممالک نے ہمالیائی خطے پر اپنی تین میں سے دو جنگیں لڑی ہیں اور ان کے تعلقات تنازعات، جارحانہ سفارت کاری اور باہمی شکوک و شبہات کی بنیاد پر تشکیل پائے ہیں، جس کی بڑی وجہ کشمیر پر ان کے مسابقتی دعوے ہیں۔

بھارتی زیر انتظام کشمیر کے علاقے میں باغی 1989 سے نئی دہلی  حکومت  کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

اس متنازعہ علاقے میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر کشمیری شہری ہیں، جہاں بھارت نے تقریبا پانچ لاکھ فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان