دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکی جنگی طیاروں کی وینیزویلا کے قریب پرواز،کشیدگی میں اضافہ
امریکی فوج نے خلیج وینزویلا کے اوپر دو لڑاکا طیارے بھیجے ہیں جو بظاہر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کے آغاز کے بعد سے ملک کی فضائی حدود کے قریب ترین  پرواز کرنے والے امریکی طیارے  تھے
امریکی جنگی طیاروں کی وینیزویلا کے قریب پرواز،کشیدگی میں اضافہ
امریکی بحریہ / Reuters
10 دسمبر 2025

امریکی فوج نے خلیج وینزویلا کے اوپر دو لڑاکا طیارے بھیجے ہیں جو بظاہر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کے آغاز کے بعد سے ملک کی فضائی حدود کے قریب ترین  پرواز کرنے والے امریکی طیارے  تھے ۔

عوامی فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس نے دکھایا کہ  امریکی بحریہ کے دو F/A-18  لڑاکا طیارے خلیج کے اوپر پرواز کر رہے تھے  ۔

ایک امریکی دفاعی اہلکار نے تصدیق کی کہ طیاروں  نے علاقے میں معمول کی تربیتی پرواز کی ہے ۔

اس اہلکار جس نے حساس آپریشنز پر بات کرنے کے لیے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر  کہا ہے  کہ جیٹ طیارے بین الاقوامی فضائی حدود میں موجود  تھے  البتہ انہوں نے تصدیق نہیں کی کہ طیارے مسلح تھے یا نہیں ۔

امریکہ نے پہلے بھی اس خطے میں B-52 اسٹریٹوفورٹریس اور B-1 لینسر بمبار طیارے تعینات کیے ہیں

یہ پروازیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب امریکہ اپنی علاقائی فوجی موجودگی کو بڑھا رہا ہے ۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ زمینی حملے جلد ہونے والے ہیں لیکن تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اصرار کرتے ہیں کہ امریکی آپریشنز کا اصل مقصد انہیں عہدے سے ہٹانا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کو کانگریس کی جانب سے کشتیوں کے حملے کی مہم پر بڑھتی ہوئی تنقید کا سامنا ہے، جس میں ستمبر کے اوائل سے اب تک 22  حملوں میں کم از کم 87 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

منگل کوامریکی سینیٹ کے اقلیتی رہنما چک شومر نے کہا کہ دفاعی سیکرٹری پیٹ ہیگسیتھ اور سینئر حکام کی جانب سے دی گئی بند کمرے کی بریفنگ "بہت غیر تسلی بخش" تھی اور مزید کہا کہ قانون سازوں کو ابھی بھی  حملے اور انتظامیہ کی وسیع تر حکمت عملی کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔

 

دریافت کیجیے
کیوبا:سابق وزیر معیشت کو جاسوسی اور بدعنوانی کے جرم میں 20 سال قید کی سزا
عالمی پائلٹوں کی تنظیم  نے بھارتی انڈیگو سے متعلق حفاظتی خدشات کی تنبیہ کردی
کمبوڈیا اور تھائی لینڈ  کا ایک دوسرے پر سرحدی کاروائیوں کا الزام
نسل کشی اسرائیل اور بعض ممالک کی ملی بھگت ہے :فرانسیسکا البانیز
امریکہ  نے مسروقہ نوادرات ترکیہ کے حوالے کر دیئے
امریکہ: شام  نے "ایک نئے دور کا" آغاز کیا اور "قابلِ ذکر اقدامات" کیے ہیں
اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملے، فائر بندی کی بار بار خلاف ورزی
چین کا تجارتی اضافہ 1 ٹریلین ڈالر سے بڑھ  گیا
سوڈان: جنوبی کردفان میں آر ایس ایف کے حملوں میں اضافہ
امن مذاکرات امریکہ کے ساتھ تعمیری ہیں لیکن آسان نہیں: زیلینسکی
ونیزویلا: 5,600 نئے فوجیوں نے حلف اٹھا لیا
شام، ایک نئے تعمیراتی مرحلے میں داخل ہو رہا ہے: الشراع
بینن میں صورتحال 'مکمل طور پر قابو میں ہے:صدر پیٹرس ٹیلن
بینن: صدر ٹالون معزول، اقتدار پر فوجی قبضہ
اسرائیل، شام کے مقبوضہ علاقوں سے، پسپا نہیں ہو گا: نیتن یاہو