اسرائیلی فوج نے آج بروز منگل جنوبی لبنان میں حملوں کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ ان حملوں کا ہدف حزبِ اللہ کا ایک تربیتی کیمپ اور گروپ کے زیرِ انتظام بعض دیگر مقامات تھے۔
مذکورہ بیان سے مختصر عرصہ قبل جاری کردہ بیان میں آئی ڈی ایف (اسرائیلی فوج) نے جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں میں حزبِ اللہ کے زیرِ انتظام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق حملے میں، حزب اللہ کی رضوان فورس کے زیرِ استعمال، ایک تربیتی و قابلیتی کیمپ ، حزبِ اللہ کی عسکری تنصیبات اور ایک فائرنگ مقام کو ہدف بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ، اسرائیل اوراس لبنانی شیعہ گروپ 'حزب اللہ' کے درمیان ایک سال سے زیادہ عرصے سے جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے، نومبر 2024 میں طے پانے والی جنگ بندی کے باوجوداسرائیل نے لبنان پر حملے جاری رکھے ہوئے اور جنوبی لبنان کے پانچ علاقوں پر فوجی قبضہ بھی برقرار رکھا ہوا ہے۔
لبنان حکومت نے حزبِ اللہ کو غیر مسلح کرنے کا عہد کیا ہے۔ لبنانی فوج سال کے آخر تک سرحد کے قریب حماس کے فوجی بنیادی ڈھانچے ختم کرنے کا اور بعد ازاں ملک کے دیگر حصوں کی طرف توجہ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ہفتے کے روز اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے ایک وفد نے تمام فریقین سے، ایک سال سے جاری جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی، اپیل کی ہے۔










