مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
سعودی عرب: متحدہ عرب امارات نے مطلوب یمنی لیڈر کو ملک سے نکال لیا ہے
یمن جنوبی عبوری کونسل کے لیڈر الزبیدی مذاکرات کی خاطر ریاض کے لئے پرواز نہیں کرسکے، ان کی عاقبت مبہم ہے: سعودی اتحاد
سعودی عرب: متحدہ عرب امارات نے مطلوب یمنی لیڈر کو ملک سے نکال لیا ہے
وہ طیارہ جو انہیں صومالی لینڈ سے موغادیشو لے گیا، متحدہ عرب امارات کے افسران کی نگرانی میں۔ / Reuters

یمن میں سعودی زیرِ قیادت اتحاد نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یمن کے جنوبی علیحدگی پسندوں کے لیڈر عیدروس الزبیدی  کے بذریعہ کشتی  صومالی لینڈ  جانے اور وہاں سے صومالیہ کے شہر موغادیشو  جانے والے ایک طیارے پر سوار ہونے کا اعلان کیا ہے۔  

اتحاد نے آج بروز جمعرات علی الصبح جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ"الزبیدی کو متحدہ عرب امارات  کے فوجی افسران کی زیرِ  نگرانی صومالی لینڈ سے موغادیشو لے جانے والا طیارہ ابو ظہبی کی ایک فوجی بیس کے لئے پرواز لینے سے پہلے ایک گھنٹے تک انتظار کرتا رہا تاہم الزبیدی کے ابھی تک طیارے میں ہونے یا نہ ہونے کی وضاحت نہیں کی گئی۔

سعودی زیرِ قیادت اتحاد کا بیان، جنوبی عبوری کونسل کے لیڈر الزبیدی کے مذاکرات کی خاطر ریاض کے لئے پرواز نہ کرسکنے اور ان کی عاقبت کے غیر یقینی ہونے سے متعلقہ بیان سے ایک دن بعد  جاری کیا گیا ہے۔ اس صورتحال نے، گذشتہ مہینے پھوٹ نکلنے والے عسکری تناو پر قابو پانے کی کوششوں کو متاثر کیا ہے۔

یمن کے جنوب سے تیزی سے پھیلنے والے اس بحران نے، پیٹرول کی دولت سے مالا مال دو مضبوط خلیجی ممالک  یعنی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اختلافات کی راہ ہموار کر کےایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے ساتھ برسرپیکار یمن کی بین الاقوامی تسلیم شدہ حکومت کے اتحاد کو منتشر کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے 2014 میں، یمن کے دارالحکومت صنعاء پر حوثیوں کے قبضے کے بعد ،  پہلی بار یمن میں مداخلت کی تھی۔   

اگلے سال متحدہ عرب امارات نے بین الاقوامی سطح  پر تسلیم شدہ یمن حکومت کی حمایت میں سعودی زیرِ قیادت اتحاد میں شمولیت اختیار کی۔

جنوبی عبوری کونسل (STC) ، 2017 میں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے قائم کی گئی  اور آخر میں جنوبی اور مشرقی یمن پر حکمران 'حکومتی اتحاد' میں شامل ہو گئی تھی۔ جنوبی عبوری کونسل نے گذشتہ مہینے اچانک زمین کے  ایک وسیع ٹکڑے پر قبضہ کر کے طاقت کا توازن تبدیل کر دیا اور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ایک دوسرے کا حریف بنا دیا تھا۔  

دریافت کیجیے
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا
ترکیہ نے اسکولوں کو سوشل میڈیا سے طالب علموں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا
چین، 'باوی' طوفان کی لپیٹ میں
اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی آبادیوں کے لئے 2.3 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا
رفائیل فیتو کی تقرری،شمالی قبرص کی مذمت
غزہ کی تباہی دل کو بھاتی ہے:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی افواج نے جنگ بندی کے باوجود لبنان میں گھروں کو آگ لگا دی
ترک خفیہ ایجنسی کا کامیاب  آپریشن، یلو بلیٹن پر مطلوب دہشتگرد گرفتار
فیتو کا خفیہ  بائی لاک مواصلاتی نظام ،مزید تفصیلات منظر عام پر