پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان کا 79 واں یوم آزادی،ترک مسلح فوج کی پریڈ
آصف علی زرداری، جو پاکستان کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف بھی ہیں انہوں  نے ترک مسلح افواج کے دستے سے سلامی لی اور احترام کی علامت کے طور پر اپنا ہاتھ  سینے پر رکھا
پاکستان کا 79 واں یوم آزادی،ترک مسلح فوج کی پریڈ
/ Others

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب میں ترک مسلح افواج کے ایک دستے کی پریڈ کے دوران ہزاروں افراد اپنے پیروں پر کھڑے ہوئے۔

ملک کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی تقریب میں صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور دیگر نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ  کی مسلح افواج خطے میں استحکام اور تعاون کی علامت ہیں،

آصف علی زرداری، جو پاکستان کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف بھی ہیں انہوں  نے ترک مسلح افواج کے دستے سے سلامی لی اور احترام کی علامت کے طور پر اپنا ہاتھ  سینے پر رکھا۔

ترکیہ کے علاوہ آذربائیجان ایک اور ملک تھا جس کی مسلح افواج نے پریڈ میں شرکت کی۔

اس سے قبل پاکستان کی مسلح افواج کی شاخوں نے اس تقریب میں پریڈ کی جس کے بعد لڑاکا طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا ۔

 یاد رہے کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روزہ مسلح تصادم کے بعد یہ پہلا یوم آزادی ہے۔

اس سال جنوبی ایشیا کا یہ  جوہری ملک اپنا یوم آزادی "معرکہ حق" کے  عنوان سے منا رہا ہے، جس میں اس کے "ثابت قدم عزم، قربانیوں اور اتحاد" کو اجاگر کیا گیا ہے۔

حالیہ جنگ میں پاکستان کی "فتح" کا جشن منانے کے لئے ملک بھر میں متعدد تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جس سے اس سال کی تقریبات میں مزید جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے