پاکستان
2 منٹ پڑھنے
اسلام آباد: پاک -امریکہ مذاکرات،انسداد دہشت گردی پر تعاون کے عزم کا اظہار
پاکستان اور امریکہ نے انسداد دہشت گردی مذاکرات کا تازہ ترین دور اسلام آباد میں منعقد کیا ہے، جس میں "ہر قسم کی دہشت گردی " کا مقابلہ کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا ہے
اسلام آباد: پاک -امریکہ مذاکرات،انسداد دہشت گردی پر تعاون  کے عزم کا اظہار
/ User Upload

پاکستان اور امریکہ نے انسداد دہشت گردی مذاکرات کا تازہ ترین دور اسلام آباد میں منعقد کیا ہے، جس میں "ہر قسم کی دہشت گردی " کا مقابلہ کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کی مشترکہ صدارت اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے خصوصی مشیر  نبیل منیر اور امریکی امور  خارجہ کے قائم مقام رابطہ افسر برائے انسداد دہشت گردی گریگوری ڈی لوگرفو نے کی۔

فریقین نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، داعش اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد گروہوں کے خطرات کے خلاف موثر حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکی وفد نے علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد گروہوں پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔

واشنگٹن نے خضدار میں جعفر ایکسپریس بم دھماکے اور اسکول بس دھماکے سمیت حالیہ حملوں میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانوں کے ضیاع پر بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

اس مکالمے میں ادارہ جاتی فریم ورک کو بڑھانے اور سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا کرنے کی اہمیت پر بات چیت کی گئی۔

فریقین نے دہشت گردی کے مقاصد کے لئے ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیوں کے استعمال کا مقابلہ کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

شرکاء نے انسداد دہشت گردی کے پائیدار اور موثر طریقوں کو فروغ دینے کے لئے اقوام متحدہ سمیت کثیر الجہتی فورمز میں مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری پر زور دیتے ہوئے فریقین نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور امن و استحکام کو فروغ دینے کے لئے پائیدار اور منظم روابط ضروری ہیں۔

 

دریافت کیجیے
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے
پاکستان:عمران خان طبی علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل
"جشنِ آزادی پاکستان" اسلام آباد میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
بحرین نے پاکستان کو ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی  دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی
کویت کی طرف سے پاکستان کو مبارکباد
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
صوبہ بلوچستان میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے درجنوں افراد لقمہ اجل
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی کے ماحول میں انتخابات
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اسلام آباد:او آئی سی ممالک کا خواتین وزارتی اجلاس
جنوب مغربی پاکستان میں ہونے والی جھڑپ میں11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 19 دہشت گرد ہلاک: ذرائع
کراچی کے قریب لاپتہ ہونے والے بوئنگ کارگو طیارے کی تلاش جاری
پاکستان میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد ہلاک ہو گئے
پاکستان  نے چار افغان ڈرون مار گرائے
پاکستان: افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
کراچی: دہشتگردانہ حملے میں پاک رینجرز کے 3 جوان ہلاک
شمال مغربی پاکستان میں سڑک کنارے دھماکوں میں 7 افراد لقمہ اجل
پاکستان: 24 گھنٹوں میں امریکہ-ایران معاہدہ متوقع ہے