پاکستان
3 منٹ پڑھنے
پاکستان: اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے دورے پر
دورے کے دوران کئی تجارتی اور باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں
پاکستان: اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے دورے پر
پاکستان کے اعلیٰ سفارتکار دو روزہ دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے۔ / AFP
24 اگست 2025

پاکستان کے وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار 13 سالہ وقفے کے بعد 2 روزہ دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے ہیں۔

اسحاق ڈار ہفتے کے دن  ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے۔اگست 2024 میں بنگلہ دیش کی سابقہ اور  بھارت نواز  سمجھی جانے والی وزیر اعظم' شیخ حسینہ' کی حکومت کے خاتمے کے بعدسے اسلام آباد اور ڈھاکہ کے تعلقات میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

توقع ہے کہ دورے کے دوران کئی تجارتی اور باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

ڈھاکہ میں پاکستان  ہائی کمیشن میں منعقدہ  پریس کانفرنس سے خطاب میں  ڈار نے بنگلہ دیش کے ساتھ مبنی بر تعاون اور مستقبل پر مرکوز تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام بنگلہ دیش کے عوام کے لیے برادرانہ جذبات رکھتے ہیں۔

انہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے وفود سے ملاقات کی اور اتوار کو وہ بنگلہ دیش کے عبوری رہنما محمد یونس سے ملاقات کریں گے۔

دو طرفہ مفادات  اور علاقائی تجارت

بنگلہ دیش جماعت اسلامی پارٹی  کے  رہنما سیّد عبداللہ محمد طاہر نے کہا  ہےکہ مذاکرات میں ہم  نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تجارت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم نے آنے والے دنوں میں برادر مسلم ریاست 'پاکستان'کے ساتھ تعلقات کو مزید  بہتر بنانے کے پہلو پر اور علاقائی اتحاد سارک کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے موضوع پر  بات چیت کی ہے"۔

انہوں نے گذشتہ 15 سالوں میں بنگلہ دیش کی خارجہ پالیسی کو کسی حد تک "یکطرفہ" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "اب بنگلہ دیش کی حکومت اور ہم سب کو خطے کے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔ مذاکرات میں  دونوں فریقین نے اس پہلو پر زور دیا ہے"۔

گذشتہ سال کی بغاوت کی قائد پارٹی  'نیشنل سٹیزن پارٹی' (این سی پی) کے رہنماؤں نے بھی ڈار سے ملاقات کی اور اچھے تعلقات قائم کرنے اور ماضی کی دشمنیوں سے دور ہونے پر زور دیا ہے۔

علاوہ ازیں، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)  کے وفد نے بھی پارٹی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر کی قیادت میں  پاکستان کے  وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے۔

اہم سنگ میل

پاکستان وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق  ڈار نے "  پاکستان کے ،باہمی احترام اور فوائد  کی بنیاد پر بنگلہ دیش کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے ، عزم کا اظہار کیاہے"۔

بی این پی کے میڈیا سیل کے مطابق ڈار، اتوار کو بی این پی کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا سے ملاقات کریں گے۔

پاکستان نے اس دورے کو "تاریخی" قرار دیا اور  کہا  ہےکہ یہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں ایک "اہم سنگ میل" ہے۔

بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی آخری پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر تھیں، جنہوں نے 2012 میں ڈھاکہ میں 12 گھنٹوں سے بھی کم وقت گزارا تھا۔

اسحاق ڈار کا دورہ، پاکستان کے وزیر تجارت کے 4 روز اور 24 اگست تک جاری رہنے والے دورہ بنگلہ دیش کے ساتھ موافقت رکھتا ہے ۔

بنگلہ دیش نے 1971 میں جنگ آزادی کے بعد پاکستان سے علیحدگی اختیار کی تھی۔

دریافت کیجیے
پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن
بھارت، پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کی بنا پر آذربائیجان سے 'انتقام' لینے کے درپے ہے: علی یف
پاکستان:عسکریت پسندوں نے گاڑی فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر سے ٹکرادی
شمالی پاکستان میں آرمی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،  5 افراد ہلاک
پاکستان میں گذشتہ 40 سالوں کا بدترین سیلاب
بھارت نے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا،پاکستان نے فوج تعینات کر دی
پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں،متعدی وبائیں پھیلنے کا خطرہ
پاکستان کے وزیر خارجہ بنگہ دیش کے دورے پر، جو کہ برسوں بعد اس سطح کا دورہ ہے
پاکستان کے ریکو ڈک تانبے اور سونے کے منصوبے کو 410 ملین ڈالر کا ایشیائی ترقیاتی بینک کا تعاون
پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، شمالی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری
پاکستان میں مون سون بارشیں،344 افراد ہلاک
پاکستان میں موسمی سیلاب سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 300 سے زائد
پاکستان: بارشیں اور سیلاب، 15 افراد ہلاک اور 17 لاپتہ
پاکستان کا 79 واں یوم آزادی،ترک مسلح فوج کی پریڈ
پاکستان: گیس پائپ لائن پر دہشت گردانہ حملہ
اسلام آباد: پاک -امریکہ مذاکرات،انسداد دہشت گردی پر تعاون  کے عزم کا اظہار