پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان: گیس پائپ لائن پر دہشت گردانہ حملہ
دہشت گردوں نے لکی مروت میں ایک بڑی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا، حملے کے بعد صوبہ پنجاب کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے: پولیس
پاکستان: گیس پائپ لائن پر دہشت گردانہ حملہ
لکی مروت طویل عرصے سے دہشت گردی اور تشدد کا مرکز رہا ہے۔ / Reuters
13 اگست 2025

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن کو بم دھماکے سے اُڑا دیا ہے۔

مقامی پولیس کے ترجمان عامر خان نے  آج بروز بدھ  ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں نے  ملک کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں  ایک بڑی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ حملے کے بعد ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ  دھماکہ  حالیہ مہینوں میں اسی نوعیت کے دھماکوں کی ایک کڑی ہے اور  پائپ لائن پر نصب دھماکہ خیز مواد کو اڑا  کر کیا گیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں پنجاب کے علاقے میانوالی  کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

یہ  حملہ تین ماہ سے بھی کم عرصے میں ایک ہی  مقام پر چوتھا حملہ تھا۔

تاحال دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

تاہم، سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان'ٹی ٹی پی' کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ٹی ٹی پی  سکیورٹی فورسز اور سرکاری تنصیبات پر حملوں کا ایک طویل ریکارڈ رکھتی ہے۔

سکیورٹی فورسز نے مجرموں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع  کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ لکی مروت ایک  طویل عرصے سے دہشت گردی اور تشدد کا مرکز بنا ہوا ہے اور  ٹی ٹی پی ، حالیہ برسوں میں خاص طور پر پولیس اہلکاروں پر متعدد حملے کر چُکی ہے۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان