کمبوڈیا کی وزارت دفاع نے کہا کہ تھائی فوج نے جمعرات کی صبح بانٹے مینچی صوبے کے ایک گاؤں میں توپ خانے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک کمبوڈیائی شہری ہلاک ہو گیا ہے
سرکاری ایجنسی کمبوچیا پریس کے مطابق ،کمبوڈیا کی قومی اسمبلی نے ایک سخت درخواست جاری کی جس میں اس نے تھائی لینڈ کی "وحشیانہ اور غیر انسانی حملے" کی مذمت کی ہے ۔
روزنامہ نیشن تھائی لینڈ کے تحت ،تھائی فوج نے کہا کہ کمبوڈیا نے تھائی لینڈ کے صوبہ سا کیو کے ایک گاؤں پر BM-21 راکٹ داغے، جس سے شہری املاک کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا، تھائی حکام نے کہا کہ لڑائی میں 23 تھائی فوجی اور ایک شہری ہلاک ہو چکے ہیں
دوسر جانب ،کمبوڈیا کی وزارت داخلہ نے کہا کہ 31 کمبوڈیائی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ 8دسمبر کو دوبارہ جھڑپوں کے آغاز کے بعد سے دونوں طرف تقریبا ایک ملین افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
کمبوڈیا کی وزارت داخلہ نے کہا کہ جاری جھڑپوں کی وجہ سے ملک سے تقریبا 610,000 افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
تھائی دفاع اور وزارت خارجہ کے مطابق، 150,000 سے زائد افراد بے گھر ہیں، جبکہ فوج نے پہلے رپورٹ کیا تھا کہ تقریبا 400,000 افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
تھائی انکوائرر نیوز ویب سائٹ کے مطابق، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان فوجی مذاکرات اس ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔
دونوں فریقین ہفتہ کو سرحدی کمیٹی کا اجلاس منعقد کریں گے جس کی مشترکہ صدارت ممالک کے وزرائے دفاع کریں گے۔
اگر مذاکرات کلیدی تکنیکی فریم ورک پر معاہدے تک نہیں پہنچتے تو بنکاک حکومت نے کہا ہے کہ وہ ملاقات کو آگے نہیں بڑھائے گا اور نہ ہی کسی معاہدے پر دستخط کرے گا۔







