ایشیا
2 منٹ پڑھنے
وسطی بھارت میں آلودہ پانی پینے سے 9 افراد ہلاک، سینکڑوں بیمار
وسطی بھارتی شہر اندور میں   اسہال  کے پھیلاؤ کے بعد کم از کم نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 200 سے زائد کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جس کا تعلق حکام کے مطابق آلودہ پینے کے پانی سے ہے
وسطی بھارت میں آلودہ پانی پینے سے 9 افراد ہلاک، سینکڑوں بیمار
بھارت / Reuters

وسطی بھارتی شہر اندور میں   اسہال  کے پھیلاؤ کے بعد کم از کم نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 200 سے زائد کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جس کا تعلق حکام کے مطابق آلودہ پینے کے پانی سے ہے۔

قانون ساز کیلاش وجے ورگیا نے کہا کہ اندور میں نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اندور کے چیف میڈیکل آفیسرمدھو پرساد حسنی نے فون پر رائٹرز کو بتایا کہ شہر کے بھاگیرتھ پور علاقے میں پینے کا پانی لیک ہونے کی وجہ سے آلودہ ہو گیا ہے اور پانی کے ٹیسٹ سے پائپ لائن میں بیکٹیریا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

حسنی نے کہا  کہ میں ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن  ایک ہی علاقے کے 200 سے زائد افراد شہر کے مختلف ہسپتالوں میں علاج کروا رہے ہیں جبکہ  متاثرہ علاقے سے حاصل کیے گئے پانی کے نمونے کی حتمی رپورٹ کا انتظار ہے۔

ضلع کے انتظامی افسر شراون ورما نے کہا کہ حکام نے اسکریننگ کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیمیں تعینات کی ہیں اور پانی کو صاف کرنے کے لیے کلورین کی گولیاں تقسیم کر رہے ہیں۔

انہوں نے  مزید کہا کہ حکام نے 8,571 افراد کی اسکریننگ کی ہے اور 338 افراد کی ہلکی علامات کی نشاندہی کی ہے۔

دریافت کیجیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ