چین:شرح پیدائش میں مسلسل کمی،حکام پریشان
ایشیا
2 منٹ پڑھنے
چین:شرح پیدائش میں مسلسل کمی،حکام پریشانسرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال پیدائش کی تعداد 5.6 فی 1,000 افراد تک گر گئی، جبکہ کل نوزائیدہ بچوں کی تعداد 7.9 ملین تک گر گئی  ہے  جو 1.6 ملین کمی کے لگ بھگ ہے اور 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے
چین / Reuters
19 جنوری 2026

ایک رپورٹ کے مطابق، چین کی پیدائش کی شرح 1949 میں عوامی جمہوریہ کے قیام کے بعد سب سے کم سطح پر آ گئی ہے۔

قومی شماریاتی بیورو کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال پیدائش کی تعداد 5.6 فی 1,000 افراد تک گر گئی، جبکہ کل نوزائیدہ بچوں کی تعداد 7.9 ملین تک گر گئی  ہے  جو 1.6 ملین کمی کے لگ بھگ ہے اور 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ چین کی مجموعی آبادی کو 3.4 ملین تک کم کر دیا جو مسلسل چوتھی سالانہ کمی تھی۔

یہ اعداد و شمار صدر شی جن پنگ کے دور میں بیجنگ کی افزائش نسل کے لیے  ہم آہنگ  معاشرے کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے  ہیں حالانکہ حکام نقد سبسڈیز، والدین کی  تعطیلات میں توسیع اور دیگر مراعات بھی  فراہم کر رہے ہیں۔

چین نے بھی 2024 میں 1980 کے بعد سب سے کم شادیاں ریکارڈ کیں جس میں صرف 6.1 ملین جوڑوں نے شادی کی  جو 2023 کے مقابلے میں 20.5 فیصد کم ہے جبکہ طلاق کی شرح میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

ملک  میں   افزائش نسل  کا مسئلہ  اس وقت مزید  زور پکڑ گیا جب کم پیدائش کی شرح برقرار رہی، جس کی وجہ سماجی و معاشی دباؤ کی وجہ سے نوجوانوں  میں شادی اور والدین بننے میں تاخیر تھی۔

بیجنگ نے شادی اور پیدائش کی شرح میں کمی کو روکنے کے لیے پالیسیاں نافذ کی ہیں لیکن ابھی تک ان کے نمایاں اثرات سامنے نہیں آئے۔

چین کی آبادی 2024 میں 1.4 ارب تھی جو 2021 کے بعد مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے۔

دریں اثنا، سرکاری اعداد و شمار نے  بتایا کہ  چین کی معیشت نے 2025 میں 5 فیصد اضافہ کیا جو حکومت کے سالانہ ترقی کے ہدف کو پورا کرتی ہے،

قومی شماریقاتی ادارے  کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک کی مجموعی ملکی پیداوار (GDP) نے ریکارڈ 140 ٹریلین یوان (تقریبا 20 ٹریلین ڈالر) سے تجاوز کر  لیا ہے ۔

دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت نے افراط زر میں کمی کے رجحانات، رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں طویل کساد بازاری اور امریکی ٹیرف پالیسیوں سے منسلک بیرونی غیر یقینی صورتحال کے دباؤ کے باوجودحکومت کے تقریبا 5 فیصد ہدف کے مطابق ترقی حاصل کی  ہے ۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ، ایران میں بیرونی مداخلت کے خلاف ہے: اردوعان
ترکیہ عالمی نظام کی بدلتی ہوئی شکل میں ایک مرکزی طاقت کے طور پر ابھرے گا: صدر ایردوان
امریکہ: امیگریشن چھاپوں میں اضافہ
آسٹریلیا: مسلح حملہ، تین افراد ہلاک ایک زخمی
امریکہ، ونیزویلا کے بعد کیوبا پر نظریں گاڑے ہوئے ہے
"شامی الاکتان جیل"متعدد خاندانوں کےلیے امید کی کرن بن گئی
"عوام محتاط رہیں"امریکہ میں شدید سردی کا طوفان آنے والا ہے:ماہرین موسمیات
ترکیہ اور سات دیگر ممالک  نے ٹرمپ کی دعوت قبول کر لی
ٹرمپ دھمکیوں سے پیچھے ہٹ گئے،بورڈ آف پیس بنانے کا فیصلہ
امریکہ نے داعش کے قیدیوں کو شام سےعراق منتقل کرنا شروع کر دیا
غزہ کے لیے امن و امان کے  تمام منصوبوں کو اہم سمجھتے ہے: ایردوان
چین: ہم، اقوام متحدہ کے مرکز والے، بین الاقوامی نظام کا دفاع کریں گے
"اقدام بغاوت"جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم کو 23 سال قیدکی سزا
ایران: اگر امریکہ  نے دوبارہ حملہ کیا تو ہم پوری طاقت سے جواب دیں گے
شام: YPG کا ڈرون حملہ،7 شہری ہلاک