دنیا
3 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: ایران ہر گز جوہری ہتھیاروں کا مالک نہیں بن سکتا
امریکی صدر: ہم چاہتے ہیں کہ ایران ایک "عمدہ، بہترین اور خوشحال ملک" بن جائے، لیکن تہران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہیئں۔
ٹرمپ: ایران ہر گز جوہری ہتھیاروں کا مالک نہیں بن سکتا
Iran and world powers signed a nuclear agreement in 2015 for curbs on Tehran’s nuclear activities in exchange for sanctions relief. But, Trump withdrew from the deal in 2018.
12 اپریل 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کے جوہری پروگرام پر اہم مذاکرات سے قبل کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، "میں چاہتا ہوں کہ ایران ایک شاندار، عظیم اور خوشحال ملک بنے، لیکن وہ جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتے۔" یہ بیان اس وقت دیا گیا جب ان کے نمائندے اسٹیو وٹکوف عمان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کرنے والے تھے۔

وٹیکوف نے جمعہ کو کہا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا وائٹ ہاؤس کی "سرخ لکیر" ہے۔

انہوں نے دی وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا، "میرا خیال ہے کہ ہمارا مؤقف آپ کے پروگرام کو ختم کرنے سے شروع ہوتا ہے۔ اسوقت ہماری پالیسی یہی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان سمجھوتے کے دیگر طریقے تلاش نہیں کریں گے۔"

یہ بیان اس وقت آیا جب وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ٹرمپ کا "حتمی مقصد" یہ یقینی بنانا ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار کا مالک نہ بن سکے۔

وٹیکوف نے کہا، "جہاں ہماری سرخ لکیر ہوگی، وہاں آپ کی جوہری صلاحیت کو ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔"

رپورٹ کے مطابق، نمائندے نے کہا کہ اگر تہران اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنے سے انکار کرتا ہے تو وہ اس مسئلے کو ٹرمپ کے پاس لے جائیں گے تاکہ اگلے اقدامات کا فیصلہ کیا جا سکے۔

ایران حقیقی اور منصفانہ معاہدے کا خواہاں

ایران نے جمعہ کو کہا  ہے کہ وہ ایک "حقیقی اور منصفانہ" معاہدہ چاہتا ہے۔

دیرینہ حریف چند ہفتوں بعد ملاقات کرنے والے ہیں، صدر ٹرمپ نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک خط بھیج کر سفارت کاری کی خواہش ظاہر کی  تھی لیکن خبردار کیا  تھا کہ  اگر ایران انکار کرتا ہے تو ممکنہ فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے ایکس پراپنی  پوسٹ لکھا تھا کہ"کیمرے کے سامنے صرف بات کرنے کے بجائے، تہران ایک حقیقی اور منصفانہ معاہدہ چاہتا ہے، اہم اور قابل عمل تجاویز تیار ہیں۔"

انہوں نے تصدیق کی کہ وزیر خارجہ عراقچی "امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لیے مکمل اختیار کے ساتھ عمان جا رہے ہیں" اور مزید کہا کہ اگر واشنگٹن نیک نیتی دکھائے تو آگے کا راستہ "ہموار" ہوگا۔

ایران اور عالمی طاقتوں نے 2015 میں ایک جوہری معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت تہران کی جوہری سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کی گئیں اور اس کے بدلے میں پابندیوں میں نرمی کی گئی۔

تاہم، ٹرمپ نے 2018 میں اس معاہدے سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور خبردار کیا ہے کہ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب، ایران کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام صرف شہری توانائی کے مقاصد کے لیے ہے۔

دریافت کیجیے
برطانیہ، شام میں "قائدانہ  کردار" پر، ترکیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے: مورس
ایلون مسک کا ریکارڈ 1 ٹریلین ڈالر تنخواۃ کا معاہدہ
شمالی کوریا  نے ایک نامعلوم بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے: سیول مسلّح افواج
اقوام متحدہ سلامتی کونسل  نے شراع اور خطاب سے پابندیاں ہٹا دیں
چین، مصنوعی ذہانت کی، دوڑ جیتنے کو ہے: ہوانگ
معدنی وسائل کی دوڑ جاری: ٹرمپ کی وسطی ایشیائی سربراہان سے ملاقات
امریکہ -سعودی عرب  مشترکہ فوجی مشق کیلیفورنیا میں شروع ہو گئی
یورپی یونین  نے چین کے ساتھ 'خصوصی رابطہ چینل' کھول دیا ہے
اقوام متحدہ: سوڈان کے کردفان علاقے میں حملے میں 40 افراد لقمہ اجل
چین  نے امریکی سامان پر اضافی محصولات کے اطلاق کی مدّتِ التوا کو بڑھا دیا
امریکہ نے بین الاقوامی پانیوں میں ایک بحری جہاز پر حملہ کر دیا
ریاست ورجینیا کی غزالہ ہاشمی پہلی مسلمان گورنر بن گئیں
اسرائیل کو بین الاقوامی فٹبال سے خارج کیا جائے
فرانس کی طرف سے مذّمت: ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے
سوڈان کو موجودہ خانہ جنگی تک لانے والے حالات و واقعات
آر ایس ایف کے ڈرون حملے میں سوڈان کے شمالی کردفان صوبے میں درجنوں شہری ہلاک
ہماری فوج یوکرینی شہر پوکرووسک میں داخل ہو گئی ہے:روس
سابق وزیر اعظم کو پناہ کیوں دی؟پیرو نے میکسیکو کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ دیئے
امریکہ نیتن یاہو کے خلاف مقدمات میں مدد کر سکتا ہے: صدر ٹرمپ
مادورو کے دن گنے جا چکے ہیں:ٹرمپ