بنگلہ دیش: ڈینگی بخار کے نتیجے میں101 اموات
بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کے نتیجے میں اموات کی تعداد 101 تک اور مریضوں کی کُل تعداد 24,183 پہنچ گئی
بنگلہ دیش: ڈینگی بخار کے نتیجے میں101 اموات
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 448 نئے مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ / AA
11 اگست 2025

بنگلہ دیش میں رواں سال کے دوران  ،مچھر سے پھیلنے والی، ڈینگی بخار  بیماری کے نتیجے میں  اموات کی تعداد 101 تک پہنچ گئی ہے۔

بنگلہ دیش محکمہ صحت نے بروز اتوار جاری کردہ بیان میں کہا ہے ک کہ اس   سال ملک   میں ڈینگی بخار کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 101 ہے اور  گذشتہ چند گھنٹوں میں تین نئی اموات کی اطلاع ملی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق تازہ  کیسوں   میں  ڈھاکہ کی ساؤتھ سٹی کارپوریشن میں دو افراد اور جنوب مشرقی  ضلعے چٹاگانگ میں ایک شخص ڈینگی سے ہلاک ہو گیا ہے۔

کُل اموات میں سے 45 ڈھاکہ ساؤتھ سٹی کارپوریشن میں ، 11 ڈھاکہ نارتھ سٹی کارپوریشن میں اور 17 اموات چٹاگانگ ڈویژن میں ہوئی ہیں۔

بیان کے مطابق حالیہ  24 گھنٹوں کے دوران 448 نئے ڈینگی مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے اور اس طرح رواں  سال ڈینگی کے کیسوں کی کُل تعداد 24,183 تک پہنچ گئی ہے۔

صحت کے حکام کے مطابق صحتمند ہونے والے مریضوں کی تعداد  22,708 ہے۔ کل کیسوں میں خواتین کی شرح  39.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

گذشتہ چند گھنٹوں میں سب سے زیادہ ڈینگی مریض جنوب وسطی  ضلعے بارسل  کے اسپتالوں میں داخل کئے گئے ہیں۔ اس ضلعے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 95 مریض اسپتالوں میں داخل ہوئےہیں۔

نئے کیسوں میں سے 84 افرادضلع  ڈھاکہ اور 81 افراد ضلع چٹاگانگ کے اسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں، بنگلہ دیش میں  ڈینگی سے 1,705 اموات ہوئیں  اور مریضوں کی  کُل تعداد  321,179 رہی تھی۔

دریافت کیجیے
انرجی سیکیورٹی اینڈ ڈیجیٹل گرین ٹرانسفارمیشن
یورپ کا تیز ترین سپر کمپیوٹر "جوپیٹر" آج متعارف ہوگا
اوپن ایے آئی بھارت میں 1 گیگاواٹ کا ڈیٹا سینٹر قائَم کر سکتا ہے: بلومبرگ
سوڈان: ہیضے کی وباء پوری شدّت سے جاری، مزید 36 افراد ہلاک
ترکیہ کی تیز رفتار ٹارگٹ ڈرون سسٹم'شمشیک' کی کامیاب آزمائش
جاپان میں طلبہ کےلیے اسمارٹ فونز کے استعمال کی حد مقرر کرنے پر غور
مسک: ایکس، اے آئی ایپل پر غیر منصفانہ ایپ عمل درآمد کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گا
چین نے گیلی-04 سیٹلائٹ کو مدار میں بھیج دیا
یونائیٹڈ ایئرلائنز نے اندرون ملک پروازوں کو فنی خرابی کے باعث معطل کر دیا،مسافر پریشان
کمچاتکا میں زلزلہ،600 سال بعد آتش فشاں پھٹ پڑا
چین: مصنوعی ذہانت کی ترقی اور سلامتی کے درمیان توازن قائم کیا جائے
"استنبول دفاعی صنعتی نمائش" راکٹ سان نے میلہ لوٹ لیا
ترکیہ کی دفاعی فرم IDEF 2025 میں ملائیشیا کے ساتھ حربہ گاڑیوں کے معاہدے پر دستخط کرے گی
ڈبلیو ایچ او: اسرائیل نے غزہ میں ادارے کے کارکنان کی رہائش گاہ پر حملے
خلا سے چھلانگ لگا کر دنیا کو مسحور کرنے والے بومگارٹنر پیرا گلائیڈنگ حادثے میں جاں بحق
ترکیہ کا دفاعی نظام"اسٹیل ڈوم" تیاری کے مراحل میں