یونائیٹڈ ایئرلائنز نے اندرون ملک پروازوں کو فنی خرابی کے باعث معطل کر دیا،مسافر پریشان
یونائیٹڈ ایئرلائنز نے تکنیکی مسئلے کی وجہ سے امریکہ کے اہم روٹس پر پروازیں بند کردی ہیں جس کی وجہ سے شکاگو، ڈینور، نیوارک، ہیوسٹن اور سان فرانسسکو سمیت کئی اہم ہوائی اڈوں پر آپریشن متاثر ہوا ہے
یونائیٹڈ ایئرلائنز نے اندرون ملک پروازوں کو فنی خرابی کے باعث معطل کر دیا،مسافر پریشان
/ AP
7 اگست 2025

یونائیٹڈ ایئرلائنز نے تکنیکی خرابی کی وجہ سے امریکہ کے اہم روٹس پر پروازیں بند کردی ہیں جس کی وجہ سے شکاگو، ڈینور، نیوارک، ہیوسٹن اور سان فرانسسکو سمیت کئی اہم ہوائی اڈوں پر آپریشن متاثر ہوا ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے ملک گیر تعطل کی تصدیق کرتے ہوئے ابتدائی طور پر شکاگو جانے والی یونائیٹڈ کی تمام پروازوں کو ان کی روانگی کے مقامات پر روک دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ دوپہر تک حل ہو گیا تھا لیکن متنبہ کیا کہ تاخیر شام تک جاری رہ سکتی ہے۔

یونائیٹڈ نے ایک بیان میں تعطل کی نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ "حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہم اپنے مسافروں  کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لئے ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

ملک بھر میں مسافروں کو الجھن اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

سوشل میڈیا پر یونائیٹڈ نے متاثرہ صارفین سے معافی مانگی اور کہا کہ   ہم آج سفر ی خلل کے لئے معذرت خواہ ہیں۔ ہماری ٹیمیں جتنی جلدی ممکن ہو تعطل کو حل کرنے کے لئے کام کر رہی ہیں۔ آپ کے صبرو تحمل  کے لئے شکریہ. "

 اس تکنیکی خرابی کے حل کے باوجود  مسافروں کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ  تاخیر کی توقع کریں اور ہوائی اڈے پر جانے سے پہلے اپنی پرواز کے اسٹیٹس  کو ضرور چیک کریں۔

دریافت کیجیے
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان
ترکیہ: ایردوان۔میکرون ملاقات
ایئر بس نے طیاروں کی فراہمی کا ہدف کم کر دیا
چین: ہم، وینزویلا کے داخلی معاملات میں "بیرونی مداخلت" کے خلاف ہیں