دنیا
3 منٹ پڑھنے
امریکہ، تجارتی جہازوں پر سائبر حملوں میں ایرانی کردار کی، چھان بین کر رہا ہے
امریکہ درجنوں تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے والے سائبر حملوں کی ایک لہر میں ایران کے ممکنہ کردار کی تحقیقات کر رہا ہے: وال اسٹریٹ جرنل
امریکہ، تجارتی جہازوں پر سائبر حملوں میں ایرانی کردار کی، چھان بین کر رہا ہے
[فائل] 13 نومبر 2026 کو ایران کے شہر بندر عباس کے قریب آبنائے ہرمز میں مال بردار بحری جہاز لنگر انداز ہیں، جبکہ ساحل کے ساتھ چٹانوں پر لوگ بیٹھے ہیں۔ / AP Archive
 

امریکہ اپنے تجارتی بحری جہازوں پر  سائبر حملوں کی ایک لہر میں ایران کے کردار کی تحقیقات کر رہا ہے۔

روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل کی پیر کی اشاعت میں شائع ہونے والی خبر  کے مطابق امریکہ درجنوں تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے والے سائبر حملوں کی ایک لہر میں ایران کے ممکنہ کردار کی تحقیقات کر رہا ہے۔

خبر کے مطابق ایران اس معاملے میں مرکزی مشتبہ ملک ہے تاہم امریکی حکام روس کے ممکنہ کردار کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ تفتیشی عملے کو تاحال ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے ان سائبر حملوں کا ایران کے ساتھ تعلق ثابت ہو سکے۔ عہدیدار نے، کسی قسم کے سنگین نتائج کا سبب نہ بننے والے، چار واقعات کو معمولی نوعیت کی تکنیکی رکاوٹیں قرار دیا ہے۔

اخبار کی خبر کے مطابق  تقریباً 50 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ جہاز تیل، مائع قدرتی گیس، کیمیائی مواد اور دیگر خطرناک سامان لے جا رہے تھے۔ بعض واقعات میں جہازوں کے عملے کو بم کی دھمکیاں بھی موصول ہوئیں اور ایسے پیغامات بھی بھیجے گئے جن میں جہازوں کو تباہ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

امریکی ساحلی محافظ دستے بندرگاہوں کے قریب آنے والے جہازوں کی تلاشی لے رہے ہیں۔

نشانہ بننے والے بعض بحری جہاز امریکہ کی جانب جا رہے  تھے۔ اس صورتِ حال کے پیش نظر امریکی ساحلی دستوں  نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کم از کم چار جہازوں پر سائبر سکیورٹی  ماہرین پر مشتمل ٹیمیں تعینات کیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق یہ ٹیمیں امریکی بندرگاہوں کے قریب پہنچنے والے جہازوں پر سوار ہوئیں اور ممکنہ سائبر سکیورٹی خامیوں کا جائزہ لینے کے بعد  انہیں سفر جاری رکھنے  کی اجازت دے دی۔

ٹیکساس جانے والے دو بحری جہازوں کو بم کی دھمکیاں

اطلاعات کے مطابق، نشانہ بننے والے دو بحری جہازوں "وی ایل پراسپیریٹی" اور "کوہاکو" کے ٹیکساس کی جانب سفر کے دوران  انہیں بم حملوں کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔

روسی زبان میں کام کرنے والے ایک ٹیلی گرام چینل پر تاوان کے مطالبے سے مشابہ ایک پیغام بھی شیئر کیا گیا۔ اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’وی ایل پراسپیریٹی‘‘ نامی جہاز امریکہ کے لیے سعودی تیل لے جا رہا تھا اور امریکی و اسرائیلی مفادات کا حامی تھا۔

ایک اور بحری جہاز ’’ویوِٹ افریقہ‘‘کو بھی نشانہ بنایا گیا، جو امریکہ سے اٹلی کے لیے مائع قدرتی گیس لے جا رہا تھا۔ وال اسٹریٹ جرنل کے شائع کردہ بحری  نقل و حرکت کے اعداد و شمار کے مطابق جیسے جیسے یہ جہاز اٹلی کے ساحل کے قریب پہنچا، اس کی نقل و حرکت میں بے قاعدگی پیدا ہوتی گئی۔

یہ تحقیقات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ایران سے متعلق تنازعات میں سائبر کاروائیوں کے استعمال کے حوالے سے وسیع تر خدشات پائے جاتے ہیں۔

دریافت کیجیے
اسرائیل نئی آبادکاری بستیوں کے ساتھ فلسطینی آبادیوں کو مزید الگ تھلگ کر رہا ہے: پی ایل او
یمن میں فوج بھیجنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا: فیدان
ترکیہ سے باہر پہلی بار منعقد ہونے والا ایتھنو اسپورٹ ثقافتی میلے کا سعودی عرب میں انعقاد
یوکرین: روس کی جانب سے کریویری شہر پر کیے گئے حملے میں 2 شہری ہلاک، 52 زخمی
وزیر خارجہ فیدان کی انقرہ میں یورپی کمیشن کے نائب صدر فیتو سے ملاقات
ترکیہ-پاکستان توانائی شراکت داری میں نئے دور کا آغاز، اورُچ رئیس پاکستان میں
دینِ اسلام 2035 میں دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہوگا
قزل ایلما نے عالمی میڈیا میں دھوم مچا دی
امریکہ حیاتیاتی ہتھیاروں کے دعوے کے ساتھ عراق پر حملے ک جعل سازی اب ایران کے خلاف کر رہا ہے
میں خود کو احمق محسوس کر رہا ہوں: مسک
ترکیہ کا تحقیقاتی بحری جہاز ’’اورچ رئیس‘‘ پاکستان روانہ گیا
دفاعی معاہدے کا مقصد ترکیہ اور قطر کی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع
یورپی یونین کمیشن پر سائبر حملہ
نتن یاہو کو بڑا دھچکا: اسرائیلی پارلیمنٹ نے متان کہانا کو نیا اسپیکر منتخب کر لیا
ایران: ہم نے کویت میں امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے