غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
انڈونیشیا 20,000 اہلکاروں کی غزہ میں تعیناتی کی تیاریاں مکمل کر لیں
جکارتہ نے امن حفاظتی فوج کی منظوری کے لیے دو راستے تجویز کیے ہیں، جن میں واشنگٹن کی حمایت سے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ شامل ہے۔
انڈونیشیا 20,000 اہلکاروں کی غزہ میں تعیناتی کی تیاریاں مکمل کر لیں
وزیر دفاع شجری شامسودین نے کہا کہ جکارتہ تعیناتی کی منظوری کے لیے دو ممکنہ راستے اختیار کر رہا ہے۔ / AP
15 نومبر 2025

انڈونیشیا نے غزہ میں تعیناتی کے لیے 20,000 اہلکاروں کی  تیاری مکمل کر لی ہے۔

ریاستی خبر رساں ایجنسی آنتارا کے مطابق ملک کے  وزیرِ دفاع سجافری سجامسودین  کا کہنا ہے کہ اس فورس میں طبی ٹیمیں اور انجینئر شامل ہیں اور ضروری بین الاقوامی منظوری ملنے پر انہیں تعینات کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جکارتہ تعیناتی کی اجازت کے لیے دو ممکنہ راستے تلاش کر رہا ہے: ایک اقوامِ متحدہ (UN) کے تحت اور دوسرا ایک بین الاقوامی تنظیم کی منظوری کے تحت۔

دوسرے آپشن کے لیے، انہوں نے کہا، اعلیٰ سطح کی سفارتی مصروفیات اور ریاستی سربراہان کے درمیان معاہدوں کی ضرورت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر عرب ممالک خصوصاً سعودی عرب، اردن، مصر، قطر اور متحدہ عرب امارات منظوری دیں تو انڈونیشیا خوشی سے شامل ہوگا، اور یہ بھی واضح کیا کہ اسرائیل کی منظوری بھی ضروری ہوگی۔

یہ منصوبہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ میں جنگ ختم کرنے کے 20 نکاتی منصوبے کے پہلے مرحلے کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، جس کے تحت مرحلہ وار جنگ بندی 10 اکتوبر سے نافذ ہوئی۔

اردن کے ساتھ خفیہ معلومات کا اشتراک

سجامسودین کے یہ بیانات اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے جکارتہ کے دورے کے دوران آئے، جہاں انہوں نے انڈونیشیا کے صدر سے غزہ کے معاملے پر ملاقات کی۔

وزیر نے کہا کہ انڈونیشیا اور اردن غزہ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں خفیہ معلومات کا تبادلہ کریں گے۔

 اردنی مسلح افواج کے سربراہ یوسف احمد الا حونائتی ملاقات کے بعد سجامسودین نے کہا کہ ہم مشترکہ طور پر ایک کمیٹی بنائیں گے جو خفیہ معلومات اور اپ ڈیٹس کا تبادلہ کرے گی۔ اردن کی جغرافیائی قربت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم ان کے ساتھ تعاون کو اسٹریٹجک طور پر اہم سمجھتے ہیں تاکہ میدانِ عمل کی صورتحال بہتر طور پر سمجھ سکیں۔

انہوں نے زور دیا کہ جکارتہ کو اپنے امن فوج کی ممکنہ تعیناتی کی تیاری کے لیے یہ خفیہ معلومات درکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈونیشیا اور اردن ڈرون ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی مل کر کام کریں گے، جو ریاستی ہتھیار ساز کمپنی PT Pindad اور اردن کی Deep Element کے درمیان شراکت داری کے ذریعے ہوگا، اور یہ وسیع تر دفاعی تعاون کا حصہ ہے۔

 

دریافت کیجیے
اقوام متحدہ کی ایران میں مظاہروں کے دوران طاقت کا بےجا استعمال نہ کرنے کی اپیل
ایران: احتجاجی مظاہرے، 100 سے زیادہ سکیورٹی اہکار ہلاک
ایران: حملہ ہوا تو ہم جوابی کاروائی تک محدود نہیں رہیں گے
امریکہ کی ایران کے خلاف کاروائی کا امکان، اسرائیل چوکنا ہو گیا
بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل ہونا چاہتےہیں:بنگلہ دیش
دہشتگرد تنظیم YPG نے  حلب کا پانی بند کردیا
جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی،اسرائیلی فوج نےمزید 3 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا
ٹرمپ نےفوج کو گرین لینڈ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا حکم  دے دیا
اسرائیل نے سیز فائر کے باوجود غزہ میں نئے فضائی حملے شروع کر دیے
یوکرین: روس کے بحیرہ اسود میں دو کارگو جہازوں پر حملے میں عملے کا ایک کارکن ہلاک ہو گیا ہے
فرانس اور برطانیہ طوفان گورتی کی زد میں، لاکھوں افراد بجلی کی سہولت سے محروم
ترکیہ: یونان میں ترک اقلیت کے اسکول پر حملے کی مذمت اور انصاف کا مطالبہ
چین: اسرائیل تناو میں اضافہ کرنے سے پرہیز کرے
شام: دہشت گرد تنظیم وائے پی جی کو حلب سے انخلاء کرنے کی مہلت پوری ہو گئی ہے
یوکرینی حملے سے روس کے بیلگورود علاقے کی بجلی اور ہیٹنگ بند