تجزیات
3 منٹ پڑھنے
غزہ میں نظامِ آبپاشی کی تباہی کے باعث مصنوعی خشک سالی کا سامنا ہے، یونیسیف
ترجمان کا کہنا ہے، صرف 40 فیصد پینے کے پانی کی سہولیات کارکردہ ہیں اور اگر صورتحال میں بہتری نہیں آتی تو بچوں کی پیاس سے موت کا خطرہ ہے۔
غزہ میں نظامِ آبپاشی کی تباہی کے باعث مصنوعی خشک سالی کا سامنا ہے، یونیسیف
"We are way below emergency standards in terms of drinking water for people in Gaza," UNICEF said. / Reuters

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے  یونیسف کا کہنا ہے کہ غزہ ایک انسانی پیدا کردہ خشک سالی کا سامنا کر رہا ہے کیونکہ اس کا آبپاشی کا نظام جاری اسرائیلی حملوں سے درہم برہم ہو رہا ہے ۔

یونیسف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے جمعہ کو جنیوا میں صحافیوں کو بتایا، "بچے پیاس سے دم توڑنا  شروع کر دیں گے... صرف 40 فیصد پینے کے پانی کی پیداوار کے نظام فعال ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "غزہ میں لوگوں کے لیے پینے کے پانی کے حوالے سے ہم ہنگامی معیار سے بہت نیچے ہیں۔"

یونیسف نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ اپریل سے مئی کے درمیان غزہ میں چھ ماہ سے پانچ سال کی عمر کے بچوں کے  غذائی قلت کے علاج معالجے  کے لیے اسپتال  سے رجوع کرنے  میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، اور پانچ لاکھ لوگ فاقہ کشی کے  شکار ہیں۔

یونیسف نے کہا کہ امریکہ کی حمایت یافتہ امدادی تقسیم کا نظام، جو غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کے ذریعے چلایا جا رہا ہے، "ایک مایوس کن صورتحال کو مزید خراب کر رہا ہے۔"

امداد کے متلاشی عوام پر وحشیانہ حملے

مقامی حفظان ِصحت حکام کے مطابق، وسطی غزہ میں نتزاریم کے جنوب میں امدادی ٹرکوں کا انتظار کرنے یا امداد حاصل کرنے کی کوشش  میں ہونے والے  کم از کم 25 افراد اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

جمعرات کو، اسرائیلی گولیوں اور فوجی حملوں سے کم از کم 51 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 12 افراد شامل تھے جو وسطی غزہ میں جی ایچ ایف کے زیر انتظام ایک مقام کے قریب جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ایلڈر، جو حال ہی میں غزہ میں تھے، نے کہا کہ انہوں نے  خوراک کی امداد حاصل کرنے کی کوشش کے دوران زخمی ہونے والی متعدد خواتین اور بچوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے،  جن میں ایک کم عمر لڑکا بھی شامل ہے جو ٹینک کے گولے سے زخمی ہوا اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی طور پر یہ واضح نہ ہونا کہ یہ مقامات، جن میں سے کچھ جنگی علاقوں میں ہیں، کب امداد کے لیے کھلتے ہیں ، بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا باعث بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا، "ایسے مواقع بھی  آئے ہیں جب یہ معلومات دی گئیں کہ ایک مقام کھلا ہے، لیکن پھر سوشل میڈیا پر یہ بتایا گیا کہ وہ بند ہے، اور یہ معلومات اس وقت شیئر کی گئیں جب غزہ کا انٹرنیٹ بند تھا اور لوگوں کو اس تک رسائی نہیں تھی۔"

جمعہ کو دیر البلح میں ایّاش خاندان کے ایک گھر پر فضائی حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے، جس سے ایک دن میں  ہلاکتوں کی تعداد 37 ہو گئی۔

 

دریافت کیجیے
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
لبنان کے متعدد علاقوں پر اسرائیلی حملے، 7 افراد ہلاک
اٹلی نے 8 شہروں میں 'ریڈ الرٹ' جاری کر دیا