دنیا
2 منٹ پڑھنے
چین: ٹرمپ، چین اور روس کو بہانہ بنا رہے ہیں
ہم امریکہ کی، چین یا روس کو بہانہ بنا کر خودغرضانہ مفادات حاصل کرنے کی کوششوں کی مخالفت کرتے ہیں: ماو
چین: ٹرمپ، چین اور روس کو بہانہ بنا رہے ہیں
فائل: چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ بیجنگ میں منعقدہ ایک باقاعدہ بریفنگ کے دوران خطاب کر رہی ہیں۔ / AP
12 جنوری 2026

چین نے کہا ہے کہ آرکٹک خطّے کا تعلق بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفادات سے ہے۔

چین وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے آج بروز سوموار جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ  "آرکٹک خطے کا تعلق  بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفادات سے  ہے اور اس خطّے میں چین کی  سرگرمیاں امن و استحکام اور پائیدار ترقی کی معاون اور  بین الاقوامی قانون کے عین مطابق  ہیں "۔

ماؤ نے کہا  ہے کہ "ہم امریکہ کی، چین یا روس کو بہانہ بنا کر خودغرضانہ مفادات حاصل کرنے کی کوششوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ علاقے میں مصروفِ عمل  تمام ممالک کے حق اور آزادی کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے"۔

بیجنگ نے یہ بیانات  ٹرمپ کے بروز  اتوار جاری کردہ اور ڈنمارک کو روسی یا چینی کنٹرول ست بچانے کے لئے گرین لینڈ پر  امریکی قبضے کی ضرورت پر زور دینے کے الفاظ پر مبنی بیانات کے بعد جاری کئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے فلوریڈا سے واشنگٹن جاتے ہوئے صحافیوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "اگر ہم گرین لینڈ نہیں لیتے تو روس یا چین  اسےلے لیں گے اور میں اس کی اجازت نہیں دوں گا ... ہم کسی نہ کسی شکل میں گرین لینڈ حاصل کرلیں گے"۔

اناطولیہ خبر ایجنسی کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا ٹرمپ کسی دوسرے ملک کے خودمختار علاقے پر قبضے کی کوشش کر رہے ہیں؟ ماؤ نے کہا ہے کہ "ممالک کے باہمی تعلقات  کواقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کے مطابق چلایا جانا چاہیے۔"

دریافت کیجیے
ایران: ہم، امریکہ کے ساتھ، مذاکرات کے لئے تیار ہیں
چین: ٹرمپ، چین اور روس کو بہانہ بنا رہے ہیں
امرکی و ڈینش حکام گرین لینڈ پر مذاکرات کریں گے: میڈیا رپورٹ
ایران جوہری مذاکرات کے لیے ہم سے رابطے کر رہا ہے:ٹرمپ
جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی مزید 4 فلسطینی ہلاک
ارجنٹائن نے یروشلم میں سفارت خانے کی منتقلی روک دی
اقوام متحدہ کی ایران میں مظاہروں کے دوران طاقت کا بےجا استعمال نہ کرنے کی اپیل
ایران: احتجاجی مظاہرے، 100 سے زیادہ سکیورٹی اہکار ہلاک
ایران: حملہ ہوا تو ہم جوابی کاروائی تک محدود نہیں رہیں گے
امریکہ کی ایران کے خلاف کاروائی کا امکان، اسرائیل چوکنا ہو گیا
بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل ہونا چاہتےہیں:بنگلہ دیش
دہشتگرد تنظیم YPG نے  حلب کا پانی بند کردیا
جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی،اسرائیلی فوج نےمزید 3 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا
ٹرمپ نےفوج کو گرین لینڈ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا حکم  دے دیا
اسرائیل نے سیز فائر کے باوجود غزہ میں نئے فضائی حملے شروع کر دیے