دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران میں مظاہرے امریکی اور اسرائیلی ایجنٹوں نے شروع کروائے ہیں
ایران میں امریکی اور اسرائیلی "دہشت گرد ایجنٹوں" نے آگ لگائی اور تشدد بھڑکایا ہے: ایران ٹیلی ویژن
ایران میں مظاہرے امریکی اور اسرائیلی ایجنٹوں  نے شروع کروائے ہیں
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے 6 جنوری 2026 کو پوسٹ کی گئی تصاویر سے لی گئی اس تصویر میں تہران بازار میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ایرانی افواج کو آنسو گیس استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ / AFP

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ  نے آج بروز جمعہ، رات بھر جاری رہنے والے   ملک گیر مظاہروں کے بارے میں، خاموشی توڑی اور کہا ہے کہ ایران میں  امریکی اور اسرائیلی "دہشت گرد ایجنٹوں" نے آگ لگائی اور تشدد بھڑکایا ہے۔

ایران سرکاری ٹیلی ویژن کی صبح 8 بجے کی نشریات میں مظاہروں کے بارے میں سرکاری سطح کی، مختصر اور دبے الفاظ میں، پہلی خبر نشر کی گئی ہے۔

خبر میں ، احتجاج کے دوران پیش آنے والے پُرتشدد واقعات کے نتیجے میں جانی نقصان کا دعویٰ کیا گیا ہے لیکن اس کی  تفصیل نہیں بتائی گئی۔

مزید کہا گیا  ہےکہ مظاہروں کے دوران "شہریوں کی ذاتی گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور میٹرو جیسے عوامی مقامات، فائر بریگیڈ کے ٹرک اور بسیں جلا دی گئی  ہیں"۔

ایران حکومت نے انٹرنیٹ اور بین الاقوامی فون کالیں بند کر دی ہیں  جس سے ملک کے اندر موجود لوگوں سے رابطہ مشکل ہو گیا ہے۔

ایران شاہی خاندان کے رکن 'رضا پہلوی'  کی طرف سے   بروز جمعرات جاری   کی گئی  عوامی اپیل کے بعد مقامی وقت کے مطابق شام 8 بجے سے ملک میں بڑے پیمانے کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ رضا پہلوی ، 1979 کے انقلاب سے معزول کئے گئے شاہِ ایران کے آخری بیٹے  ہیں، جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں  اور خود کو  "ولیعہد" کہتے ہیں۔

نیٹ بلاکس نے ایکس  سے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ  "لائیو میٹرکس ظاہر کرتا ہے کہ ایران اس وقت ملک گیر انٹرنیٹ بندش کے دور سے گزر رہا ہے" تاہم حکام کی طرف سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

انٹرنیٹ  بندش، ریال کی قدر میں کمی اور اقتصادی مشکلات کے خلاف ہفتوں سے جاری، احتجاجی مظاہروں کے بعد شروع ہوئی ہے۔

حقوقِ انسانی کے گروپوں کا کہنا ہے کہ مظاہرے تہران کے گرینڈ بازار میں سے شروع ہوئے اور تب سے  کم از کم 38 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تہران نے امریکہ کی "ایران کے اندرونی امور میں مداخلت" کی مذّمت کی اور واشنگٹن کو "ایرانی عوام کے خلاف دشمنی پالنے" کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

دریافت کیجیے
نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں 'وسیع پیمانے پر' فوجی آپریشن کا حکم
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں