مشرق وسطی
1 منٹ پڑھنے
ایران جوہری مذاکرات کے لیے ہم سے رابطے کر رہا ہے:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا  ہے کہ ایرانی حکام نے ملک کے جوہری پروگرام پر ممکنہ مذاکرات پر بات کرنے کے لیے امریکہ سے رابطہ کیا ہے جو بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایک ممکنہ سفارتی دروازہ کھلنے کا اشارہ ہے
ایران جوہری مذاکرات کے لیے ہم سے رابطے کر رہا ہے:ٹرمپ
ایران-امریکہ / Reuters
12 جنوری 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا  ہے کہ ایرانی حکام نے ملک کے جوہری پروگرام پر ممکنہ مذاکرات پر بات کرنے کے لیے امریکہ سے رابطہ کیا ہے جو بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایک ممکنہ سفارتی دروازہ کھلنے کا اشارہ ہے۔

فلوریڈا سے واشنگٹن- ڈی سی جاتے ہوئے ایئر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی اہلکاروں نے  مذاکرات کی خواہش ظاہر کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں وہ امریکہ کی طرف سے بار بار  پابندیاں لگائے جانے سے تنگ ہیں، ایران مذاکرات چاہتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایک ملاقات ترتیب دی جا رہی ہے، مگر جو کچھ ہو رہا ہے اس کی وجہ سے ہمیں ملاقات سے پہلے کوئی کارروائی کرنی پڑ سکتی ہے۔

ملکی کرنسی کی  قدر میں کمی اور بگڑتی اقتصادی صورتحال کے خلاف ایران میں دسمبر کے آخر سے عوام سراپا احتجاج بن رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ ایران میں صورت حال پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہے اور جاری مظاہروں میں اطلاع دی جانے والی اموات میں اضافے کے پیش نظر بہت سخت اقدامات” پر غور کر رہی ہے۔

 

دریافت کیجیے
اقوام متحدہ کی ایران میں مظاہروں کے دوران طاقت کا بےجا استعمال نہ کرنے کی اپیل
ایران: احتجاجی مظاہرے، 100 سے زیادہ سکیورٹی اہکار ہلاک
ایران: حملہ ہوا تو ہم جوابی کاروائی تک محدود نہیں رہیں گے
امریکہ کی ایران کے خلاف کاروائی کا امکان، اسرائیل چوکنا ہو گیا
بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل ہونا چاہتےہیں:بنگلہ دیش
دہشتگرد تنظیم YPG نے  حلب کا پانی بند کردیا
جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی،اسرائیلی فوج نےمزید 3 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا
ٹرمپ نےفوج کو گرین لینڈ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا حکم  دے دیا
اسرائیل نے سیز فائر کے باوجود غزہ میں نئے فضائی حملے شروع کر دیے
یوکرین: روس کے بحیرہ اسود میں دو کارگو جہازوں پر حملے میں عملے کا ایک کارکن ہلاک ہو گیا ہے
فرانس اور برطانیہ طوفان گورتی کی زد میں، لاکھوں افراد بجلی کی سہولت سے محروم
ترکیہ: یونان میں ترک اقلیت کے اسکول پر حملے کی مذمت اور انصاف کا مطالبہ
چین: اسرائیل تناو میں اضافہ کرنے سے پرہیز کرے
شام: دہشت گرد تنظیم وائے پی جی کو حلب سے انخلاء کرنے کی مہلت پوری ہو گئی ہے
یوکرینی حملے سے روس کے بیلگورود علاقے کی بجلی اور ہیٹنگ بند