مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل قابل تعریف ہے:بن گویر
اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں دو فلسطینیوں کو گولی مارنے والے اسرائیلی فوجیوں کی مکمل حمایت" کرتے ہیں
اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل قابل تعریف ہے:بن گویر
اسرائیلی فوجی / Reuters

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں دو فلسطینیوں کو گولی مارنے والے اسرائیلی فوجیوں کی مکمل حمایت" کرتے ہیں۔

 بین گویر نے X پر لکھا کہ میں بارڈر گارڈ کے ارکان اور اسرائیلی  فوجیوں کی مکمل حمایت کرتا ہوں جنہوں نے جنین میں ایک عمارت سے نکلنے والے مطلوبہ دہشت گردوں پر فائرنگ کی۔ فورسز نے بالکل ویسا ہی عمل کیا جیسا ان سے توقع کی گئی ،دہشت گردوں کا مرنا ضروری ہے ۔

 اسرائیلی فوج اور پولیس نے کہا کہ وہ اس واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز گردش کر رہی تھیں  جنہیں  اسرائیلی و بین الاقوامی ذرائع نے انہیں نشر کیا جن میں دو مرد ہاتھ اٹھائے اسرائیلی فورسز کے قریب آ رہے تھے پھر فائرنگ ہوئی اور مرد گر پڑے۔

فلسطینی انتظامیہ  نے اس واقعے کو جنگی جرم اور وحشیانہ قرار دیا۔

ایک مشترکہ بیان میں  اسرائیلی فوج اور پولیس نے کہا کہ فورسز "مطلوبہ افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی تھیں جنہوں نے دہشت گردی کی کارروائیاں کیں، جن میں دھماکہ خیز مواد پھینکنا اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کرنا  شامل تھی۔

فورسز علاقے میں داخل ہوئیں، اس عمارت کو گھیر لیا جہاں مشتبہ افراد موجود تھے اور ہتھیار ڈالنے کا عمل شروع کیا جو کئی گھنٹے جاری رہا۔

فلسطینی وزارت صحت نے ان مردوں کی شناخت 37 سالہ یوسف علی عسائس اور 26 سالہ المنتصر بلہ محمود عبداللہ کے طور پر کی ہے  اور کہا کہ وہ جبل ابو ظہیر کے علاقے جنین میں مارے گئے اور ان کی لاشیں اسرائیلی فورسز کے قبضے میں ہیں۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے اس واقعے کو "وحشیانہ " قرار دیا اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی قتل عام کی اس  مشین کو روکنے کے لیے  اور فلسطینیوں کے لیے حفاظتی اقدامات نافذ کرے۔

 

دریافت کیجیے
امریکہ، ہم نے ایران کے ڈراؤنز مار گرائے ہیں
جنوبی فلپائن میں ہولناک زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 61 تک پہنچ گئی
فلسطینی فٹبال  چیف ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے امریکی ویزے سے محروم
سروے کے مطابق نتن یاہو کی لیکود پارٹی کی حمایت ایک سال کی کم ترین سطح پر
امریکہ یورپ میں نیٹو کے لیے تعینات طیاروں اور جنگی جہازوں  کی تعداد میں گراوٹ لائے گا
جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کا آغاز فتح سے کیا
ٹرمپ: 'عظیم' معاہدہ ہونے کو ہے، ایران: فیصلہ ابھی حتمی نہیں ہے
ترک ہلال احمر عالمی انسانی دوستانہ کوششوں کی بدولت مظلوم انسانوں کے دلوں میں گھر کر رہا ہے: ایردوان
ایران: ہم  نے 18 اہم امریکی فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں
ٹرمپ: تہران انتظامیہ نے مجھے فون کیا ہے
فلپائن: زلزلہ زدہ دیہات میں فاقہ کشی کا سامنا
ڈاکٹر حسام ابو صفیہ: "مجھے رہا کیا جائے"
ہم نے اردن میں امریکی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے: ایران
ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو پانی کی ایک بوند نہ ملے:بھارت
یونان نے مہاجرین کی بے دخلی کا قانون منظور کر لیا