سیاست
2 منٹ پڑھنے
پولینڈ: نیٹو پر 'بڑے حملے' کے لیے روس کے پاس مطلوبہ حد تک طاقت موجود نہیں
وارسا کے پاس متعدد ذرائع سے معلومات ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس "اس سال  کوئی بڑی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
پولینڈ: نیٹو پر 'بڑے حملے' کے لیے روس کے پاس مطلوبہ حد تک طاقت موجود نہیں
پولینڈ کے وزیر خارجہ رادوسلاو سکورسکی 4 ستمبر 2026 کو وارسا میں ملاقات کے بعد بھارتی وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ [فائل فوٹو] / AFP
 

رپولینڈ کے وزیر خارجہ راڈوسلاو سیکورسکی  کا کہنا ہے کہ جب تک اس کی فوج یوکرین میں مصروف ہے  روس کے پاس نیٹو پر کسی بڑے حملے کی گنجائش نہیں ۔

سرکاری  نشریاتی ادارے ٹی وی پی انفو سے بات کرتے ہوئے، سیکورسکی نے اپنے گزشتہ ہفتے کے اسی انتباہ کی وضاحت کی کہ وارسا کے پاس متعدد ذرائع سے معلومات ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس "اس سال  کوئی بڑی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔"

ماسکو کے منصوبے کس شکل کے ہو سکتے ہیں:؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے  انہوں نے کہا، "وہ صرف  پوتن ہی جانتا ہے، لیکن ہمیں تیار رہنا چاہیے اور ہمیں ہوشیار رہنا چاہیے، تاکہ ایک اتحاد کے طور پر ہم کسی بھی اشتعال انگیزی کا فوری طور پر جواب دے سکیں۔"

انہوں نے کہا"روس کے پاس نیٹو پر بڑے حملے کے لیے فورسز نہیں ہیں، کیونکہ اس کی تمام افواج یوکرین میں جکڑی ہوئی ہیں۔"

سیکورسکی نے اشارہ کیا کہ ماسکو ممکنہ طور پر "چھوٹے پیمانے پر کچھ کر سکتا ہے جس سے اتحادیوں کے درمیان تنازعہ پیدا ہو ۔"

سیکورسکی نے مزید کہا کہ کوئی ایسا واقعہ جو یورپی اور امریکی ارکان کو اس بات پر تقسیم کر دے کہ آیا نیٹو کے آرٹیکل 5 کی مشترکہ دفاعی شق لاگو ہوتی ہے یا نہیں، کریملن کے مفاد میں ہوگا۔

" ممکن ہے کہ روس  جو کچھ وہ پہلے سے کر رہا ہے اسے مزید جارحانہ انداز میں کرے۔"

گزشتہ ہفتے پولش حکام نے وقتی طور پر ہروبیژوف اور ڈوروہسک سرحدی گزرگاہیں خالی کروائیں جب شدید روسی ڈرون اور میزائل حملوں نے پولینڈ سے ملحقہ یوکرین کے مغربی علاقوں کو نشانہ بنایا۔

الگ طور پر، پولش لڑاکا طیارے ہنگامی طور پر روانہ کیے گئے اور فضائی دفاع کو چوکس کیا گیا  جب ایک روسی Mi-8 ہیلی کاپٹر کالیننگراڈ سے پولش فضائی حدود میں داخل ہوا۔

مغربی حکومتوں نے ماسکو پر الزام لگایا ہے کہ وہ نیٹو اور یورپی یونین کے ممالک کے خلاف ہائبرڈ جنگ کے ایک حصے کے طور پر تباہ کاری اور فضائی حدود کی خلاف ورزیوں پر مبنی مہم چلا رہا ہے۔

 

دریافت کیجیے
امریکہ حیاتیاتی ہتھیاروں کے دعوے کے ساتھ عراق پر حملے ک جعل سازی اب ایران کے خلاف کر رہا ہے
نتن یاہو کو بڑا دھچکا: اسرائیلی پارلیمنٹ نے متان کہانا کو نیا اسپیکر منتخب کر لیا
مارکوروبیو:اہم بنیادی ڈھانچے میں تعطل کا سائبر حملوں سے کوئی تعلق نہیں ملا
مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے معاملے پر آسٹریلیا کی اسرائیلی شہریوں پر پابندیاں
وزیر خارجہ حاقان فیدان: ترکیہ کے مرکزی کردار کو ہر کوئی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس نے روس کے مذاکراتی مطالبات کو ’’بے معنی‘‘ قرار دے دیا
آئزن کوٹ :جب تک نیتن یاہو عہدے پر ہیں اسرائیل میں منصفانہ انتخابات اس وقت تک نہیں ہو سکتے
ترکیہ کے سرکاری گزٹ میں مکہ دفاعی معاہدے کی منظوری سے متعلق قانون شائع
امریکی انتخابات کے نتائج کے بعد اسرائیلی سیاست دانوں نے زور دیا کہ نیتن یاہو بطور وزیرِاعظم اپنے عہد
ایرانی اسپیکرِ پارلیمنٹ:’’امریکی عوام نے جنگ کو مسترد کر دیا ہے اور ہم اس پیغام کی حمایت کرتے ہیں۔‘‘
امریکی وسط مدتی انتخابات: سروے کے مطابق سینیٹ کی سات اہم نشستوں پر ڈیموکریٹس آگے
یوکرین کے صدر وولادیمر زیلنسکی کا دورہ ترکیہ
ترک وزیر خارجہ کی جی۔20 سمٹ کے دوران سفارتی مصروفیات
ٹرمپ: انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کی اطلاع دینے والوں کو 1 ملین ڈالر کا انعام
روس نے یوکرین میں خرسون کی سمت عارضی جنگ بندی شروع کر دی
ایران: "مکہ اتحاد کے رکن ممالک کے اعلیٰ سطحی حکام تہران کا دورہ کریں گے"
R4 کے وزرائے خارجہ کا استنبول میں اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ
امریکہ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل کی فراہمی کی منظوری کو ملتوی کر دیا
میکرون نے امریکہ-روس ڈیزل ڈیل کو 'غیرو موزوں' قرار دے دیا
یونان نے مغربی تھریس  کے ترکوں کے اسکول بند کردیے