کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے عوامی حفاظتی دستوں کو حکم دیا ہے کہ جب تک واشنگٹن بحیرہ کریبین میں کشتیوں پر حملے بند نہیں کرتا اس کے خفیہ اداروں کے ساتھ خبروں کا تبادلہ بند رکھا جائے"۔
پیٹرو نے ایکس سے جاری کردہ بیان میں، ماضی میں،منشیات کے خلاف دونوں ملکوں کے تعاون کے حوالے سے کہا ہے کہ "جب تک بحیرہ کریبین میں کشتیوں پر حملے بند نہیں ہوتے یہ حکم نافذ رہے گا۔منشیات کے خلاف جنگ کو کریبین عوام کے انسانی حقوق کے تابع رہنا ہوگا"۔
صدر گستاوو پیٹرو کا یہ فیصلہ سی این این میں، برطانیہ کے امریکہ کے ساتھ خبروں کا تبادلہ بند کرنے سے متعلق ،خبریں شائع ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ برطانیہ نے یہ قدم معلومات کو،مشتبہ منشیات اسمگلروں کے خلاف، مہلک حملوں میں استعمال کئے جانے کی وجہ سے اٹھایا تھا۔
خبرمیں کہا گیا ہے کہ برطانوی حکام کا موقف ہے کہ یہ حملے، جن میں ستمبر سے اب تک کم از کم 76 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔
اقوامِ متحدہ کےشعبہ حقوقِ انسانی کے سربراہ وولکر ترک نے ان حملوں کو "ناقابلِ قبول" اور "بالائے عدالت قتل" قرار دے کر ان کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔












