27 اکتوبر 2025
پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا میں افغانستان کی سرحد کے قریب جھڑپوں کے دوران پانچ پاکستانی فوجی شہید اور 25 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاکستان مسلح افواج نے اتوار کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے جمعے اور ہفتے کے روز شمالی وزیرستان اور کرم کے اضلاع میں پاکستان-افغانستان سرحد کے قریب دو بڑے دہشت گرد گروہوں کو نشانہ بنایا اور ان سے جھڑپیں ہوئیں۔
بیان کے مطابق، شمالی وزیرستان میں 4 خود کش حملہ آوروں سمیت 15 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ ضلع کرم میں بھی 10 دیگر دہشت گرد سرحد پار کرنے کی کوشش کے دوران مارے گئے ہیں۔
مجّوزہ
جھڑپوں کے دوران پانچ پاکستانی فوجی بھی شہید ہوئے ہیں۔
بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔








