دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران نے امریکی جوہری پیشکش کو مسترد کر دیا، یہ عمان کے ذریعے متبادل پیش کرے گا
ایران ، امریکہ کو جلد ہی ایک جوابی تجویز عمان کے ذریعے پیش کرے گا۔  یہ  تجویز امریکی پیشکش کے جواب میں ہے جسے تہران  نے "ناقابل قبول" قرار دیا ہے۔
ایران نے امریکی جوہری پیشکش کو مسترد کر دیا، یہ عمان کے ذریعے متبادل پیش کرے گا
A new round of Iran-US nuclear talks has not yet been scheduled. / Reuters
9 جون 2025

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کے روز کہا  ہے کہ ایران ، امریکہ کو جلد ہی ایک جوابی تجویز عمان کے ذریعے پیش کرے گا۔  یہ  تجویز امریکی پیشکش کے جواب میں ہے جسے تہران  نے "ناقابل قبول" قرار دیا ہے۔

ایک ایرانی سفارتکار نے کہا کہ امریکی پیشکش ایران کی زمین پر یورینیم افزودگی، ایران کے تمام ذخیرہ شدہ افزودہ یورینیم کو بیرون ملک بھیجنے اور امریکی پابندیاں ہٹانے کے اقدامات پر اختلافات کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

بقائی نے کہا، "امریکی تجویز ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہے۔ یہ پچھلے مذاکرات کے ادوار کا نتیجہ نہیں تھی۔ ہم اپنی تجویز کو حتمی شکل دینے کے بعد عمان کے ذریعے دوسرے فریق کو پیش کریں گے۔ یہ تجویز معقول، منطقی اور متوازن ہے۔"

بقائی نے مزید کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کے چھٹے دور کی تاریخ کے حوالے سے ابھی کوئی تفصیلات موجود نہیں ہیں۔

گزشتہ ہفتے، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی پیشکش کو ملک کے مفادات کے خلاف قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور افزودگی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

2018 میں اپنے پہلے دورِ صدارت کے دوران، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور چھ طاقتوں کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے  سے دستبرداری اختیار کر لی تھی اور ایسی پابندیاں دوبارہ عائد کیں جنہوں نے ایران کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا۔

ایران نے اس کے جواب میں افزودگی کی شرح کو  کو اس معاہدے کی حدود سے کہیں آگے بڑھا دیا ہے۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان