غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل کا مغربی کنارے میں مقبوضہ 19 آبادیوں کو نئے منصوبے کے تحت قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ
مقامی میڈیا کے مطابق اس اقدام کے پیچھے انتہاپسند وزیر خزانہ اسموٹرچ کی ایک تجویز ہے جس میں نئی بستیاں اور پہلے سے بنائی گئی بستیاں شامل ہیں،
اسرائیل کا مغربی کنارے میں مقبوضہ 19 آبادیوں کو نئے منصوبے کے تحت قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریباً 800 نئی غیر قانونی آبادکاری کے گھروں کی منظوری دے دی ہے۔ / Getty Images
13 دسمبر 2025

مقامی میڈیا نے جمعہ کو اطلاع دی ہے اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 19 بستیوں  کوقانونی حیثیت دینے کا منصوبہ منظور کر لیا ۔

یہ فیصلہ وزیرِ خزانہ بزیلئل سموٹریک کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں 19 غیرقانونی بستیوں کو رسمی حیثیت دینے کی تجویز پیش کرنے پر  منعقدہ کابینہ کے اجلاس کے دوران لیا گیا ۔

کچھ مقامات حال ہی میں قائم کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر پہلے سے موجود تھے اور اب انہیں رسمی حیثیت دی جائے گی۔

چینل 14 نے رپورٹ کیا  ہے کہ جن بستیوں کا ذکر کیا گیا ان میں غنیم  اور قدیم بھی شامل ہیں، جنہیں 2005 میں اسرائیل کے علیحدگی منصوبے کے تحت خالی کرایا گیا تھا، جس میں غزہ سے بستیاں ہٹانا بھی شامل تھا ۔

چینل 14 نے رپورٹ کیا کہ یہ فیصلہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی حصوں میں بستیوں کی طرف "مکمل واپسی" کو ظاہر کرتا ہے، اور اس علاقے کو اس کے بائبل کے نام یعنی یہودیہ اور ساماریہ سے موسوم کرتا ہے۔ اس ادارے نے اس اقدام کو بستی پالیسی میں ایک بڑا موڑ قرار دیا اور کہا کہ یہ قدم سموٹریک کی قیادت میں اٹھایا گیا۔

750,000 غیرقانونی آبادکار

رپورٹ کے مطابق سیاسی فیصلہ نافذ کرنے کے لیے اب تیز رفتار منصوبہ بندی کا عمل شروع ہو گا تاکہ کابینہ کی منظوری کے مطابق بستیوں کے قیام اور انہیں قانونی حیثیت دلائی جا سکے۔

اسرائیلی بائیں بازو کے گروپ پیس ناؤ کا کہنا ہے کہ تقریباً 500,000 غیرقانونی اسرائیلی آبادکار مقبوضہ مغربی کنارے کی مختلف بستیوں میں رہتے ہیں، جبکہ مزید 250,000 مشرقی یروشلم کے مقبوضہ حصے پر بنائی گئی بستیوں میں مقیم  ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی قراردادوں میں بیان کردہ   مقبوضہ مغربی کنارے  میں توسیع  اور رسمی طور پر ضم کرنا دراصل دو ریاستی حل — ایک اسرائیلی اور ایک فلسطینی ریاست — کے نفاذ کے امکان کو ختم کر دے گا ۔

اسرائیل 1948 میں فلسطینی سر زمین پر قائم ہوا، اور بعد ازاں اس نے باقی فلسطینی علاقوں پر قبضہ کر لیا۔ مسلسل آنے والی اسرائیلی حکومتوں نے ان علاقوں سے انخلاء اور دارالحکومت مشرقی القدس ہونے والی ایک  آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
ترک وزیر خارجہ کا امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد متعدد عالمی ہم منصبوں سے رابطہ
اسرائیل نے ایرانی رہبران کی بلند پایہ شخصیات، بشمول خامنہ ای اور پزشکیان کو نشانہ بنایا: حکام
ایران کا امریکہ اور اسرائیل پر اقوام متحدہ کے آئین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام
خدشات کی تصویری عکاسی: امریکہ-اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد کے مناظر
ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں اور اسرائیل پر میزائل داغ دیے
امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے وسیع پیمانے کے خطرات کو جنم دے دیا
پاکستان کی افغانستان میں فضائی کارروائیاں جاری
امریکہ نے ایران میں "بڑی جنگی کارروائیاں" شروع کر دی ہیں، صدر ٹرمپ
امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد دنیا بھر میں خطرے کے بادل منڈلانے لگے
اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے مقامات پر حملے
کینیڈا نے تل ابیب سے عملے کو واپس بلا لیا اور اپنے شہریوں سے ایران سے نکلنے کا انتباہ
امریکہ کی افغانستان کے خلاف پاکستانی فضائی آپریشنز کی حمایت
افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے331 اہلکار و خوارج ہلاک
پاکستان نے افغانستان سرحد پر تناؤ کے درمیان ڈرون حملے ناکام بنا دیے