دنیا
2 منٹ پڑھنے
چین: آتش بازی کی دکان میں دھماکہ
صوبہ جیانگسو میں ایک آتش بازی کی دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے
چین: آتش بازی کی دکان میں دھماکہ
چین میں قمری سال نو کی تقریبات سے قبل، آتش باز پگھلے ہوئے لوہے کی آتش بازی کے مظاہرے کے دوران ایک ڈریگن اٹھائے ہوئے ہیں۔ 14 فروری 2026 [فائل] / AP
16 فروری 2026

چین کی مشرقی صوبے جیانگسو میں ایک آتش بازی کی دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

چین کے دیہی  عوام ،منگل کو متوقع اور  قمری تقویم کے اعتبار سے  نئے سال اور دیگر اجتماعی تقریبات  منانے کے لئے عموماً  پھُلجھڑیوں اور  تیز آواز والے' آتش بازی'  سامان کا  استعمال کرتےہیں۔

مقامی حکام کے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان کے مطابق کل بروز اتوار  دوپہر کے وقت تقریباً  2 بج کر 30 منٹ پر صوبہ  جیانگسو کے علاقے ڈونگ ہائی کی ایک  دکان میں ایک یا زیادہ  افراد کی طرف سے آتش بازی  کو غلط شکل میں استعمال کرنے کے نتیجے میں دھماکہ ہو گیا ہے۔

ڈونگ ہائی کے حکام نے مزید کہا ہے کہ "متاثرین کی مدد کے لئے ایمرجنسی ٹیمیں، فائر بریگیڈ کا عملہ، عوامی تحفظ اور صحت کا عملہ  فوری طور پرجائے وقوعہ  پر پہنچ گیا ہے۔

حفاظتی معیار

بیان کے مطابق دھماکے سے لگنے والی آگ پر تقریباً 4:00 بجے تک قابو پا لیا گیا اور واقعے میں 8  افراد ہلاک اور 2  معمولی زخمی ہوئے ہیں۔واقعے کی تحقیق جاری ہے اور ذمہ دار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

وزارتِ ہنگامی حالات نے کہا ہے کہ قمری نئے سال کی تعطیلات کے ساتھ چین  ایک ایسے دور میں داخل ہو رہا ہے کہ جس میں  آتش بازی کا استعمال اپنے عروج پر ہو گا۔وزارتِ ہنگامی  حالات نے شہریوں کو دکانوں کے باہربطور تجربہ پھلجھڑیاں چلانے    یا پھر  سگریٹ نوشی کرنے سے منع کیا ہے۔

وزارت نے کہا  ہے کہ  ملک بھر کی آتش بازی کمپنیوں کو، حفاظتی تدابیر، مکمل جانچ پرکھ اور خطرات و خدشات پر مبنی، ایک وارننگ نوٹس ارسال کر دیا گیا  ہے ۔

واضح رہے کہ چین میں حفاظتی معیاروں  کی کمزوری کے باعث صنعتی حادثات عام ہیں۔ رواں مہینے میں چین کے   شمالی  صوبے شان شی میں ایک بایوٹیک فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک  اور جنوری کے آخر میں صوبہ منگولیا کے ایک اسٹیل کارخانے میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 9افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

دریافت کیجیے
لبنان پر تازہ اسرائیلی حملے،  20 افراد ہلاک اور 26 زخمی
شمالی کوریا: ہم، سیول-واشنگٹن فوجی مشقوں کا جواب دیں گے
سعودی عرب نے متعدد ایرانی ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
توانائی بحران زور پکڑ رہا ہے تو ایران کے پیٹرول کے بنیادی ڈھانچوں پر حملے جاری ہیں
روس: اصفہان پر حملوں میں ہمارے قونصل خانے کو نقصان پہنچا ہے
یورپی یونین: مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد کا درجہ"ناقابلِ قبول" ہے
ٹرمپ انتظامیہ: برّی آپریشن پر غور کر رہی ہے
امریکہ-ایران جنگ کا نتیجہ، تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
ہم، بین الاقوامی پیٹرول ذخائر کو کھولنے کی حمایت کرتے ہیں: ریوز
امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:ایران
ایرانی پاسدارانِ انقلاب: 'جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ہم کریں گے'
اسرائیل نے لبنانی مارونی کیتھولک پادری کو ہلاک کر دیا
امریکہ: افغانستان 'ناحق گرفتاریوں کا حامی ملک' ہے
ایردوان: ترکیہ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا 'کوئی بھی جواز قابل قبول نہیں'
ایرانی بیلسٹک میزائل حملہ ترکیہ نے ناکام بنادیا