دنیا
2 منٹ پڑھنے
یوکرینی حملے سے روس کے بیلگورود علاقے کی بجلی اور ہیٹنگ بند
روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرینی حملے نے بیلگورود کے بنیادی انفراسٹرکچر نیٹ ورکس کو نقصان پہنچایا ہے، جس سے لاکھوں رہائشیوں کو بجلی اور ہیٹنگ کی سہولت منقطع ہے۔
یوکرینی حملے سے روس کے بیلگورود علاقے کی بجلی اور ہیٹنگ بند
یوکرینی ڈرون حملے کے بعد بیلگورود کی ایک سڑک پر جلتی ہوئی گاڑی۔ بیلگورود کے گورنر ویاچیسلاو گلاڈکوف نے 14 اگست 2025 کو یہ اطلاع دی۔ [فائل فوٹو] / AP
9 جنوری 2026

صوبائی  گورنر نے جمعہ کو کہا ہے کہ ایک یوکرینی حملے  کے باعث روس کے سرحدی علاقے بیلگورود میں نصف ملین سے زائد  لوگ بجلی اور ہیٹنگ  سے محروم ہو گئے۔

گورنر ویاچیسلاو گلادکوف نے کہا کہ"دشمن کے بیلگورود خطے کی بنیادی سہولیات کے انفراسٹرکچر پر کیے گئے حملوں کے بعد آج صبح 6:00 بجے تک، چھ بلدیاتی علاقوں میں 5 لاکھ 56 ہزار افراد بجلی سے محروم ہیں،" ، یہ بھی کہا کہ اسی تعداد کے قریب افراد ہیٹنگ سے بھی محروم ہیں اور علاقے کا  درجۂ حرارت  نقطہ انجماد کے قریب  ہے ۔

یہ خلل ایک الگ رات بھر کے ڈرون حملے کے بعد ہوا جو بدھ کو جنوبی بیلگورود علاقے کے  پیٹرول کے ایک گودام آگ بھڑکنے کا سبب بنا۔

روس کی سرکاری ٹی وی چینل ویستی نے مقامی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ فائر بریگیڈ نے بعد ازاں اس آگ پر قابو پا لیا۔

یوکرین نے اس سے قبل  بھی اعلان  کیا تھا کہ اس نے بیلگورود میں پیٹرول کے ایک گودام  پر حملہ کیاہے اور  یہ کارروائی روسی توانائی کے بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنانے کی مہم کا حصہ تھی، جنہیں کیف  مبینہ طور پر  ماسکو کی جنگی کوششوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال کرنے کا کہتا ہے۔

گلادکوف نے منگل کی رات گئے تھا  کہ یوکرینی سرحد سے تقریباً 70 کلومیٹر دور ی پر واقع ضلع استارووسکولسکی  کے پیٹرول کے متعدد  اسٹوریج ٹینکوں میں آگ   بھڑک اٹھی ہے۔

 

دریافت کیجیے
امریکہ کی ایران کے خلاف کاروائی کا امکان، اسرائیل چوکنا ہو گیا
بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل ہونا چاہتےہیں:بنگلہ دیش
دہشتگرد تنظیم YPG نے  حلب کا پانی بند کردیا
جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی،اسرائیلی فوج نےمزید 3 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا
ٹرمپ نےفوج کو گرین لینڈ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا حکم  دے دیا
اسرائیل نے سیز فائر کے باوجود غزہ میں نئے فضائی حملے شروع کر دیے
یوکرین: روس کے بحیرہ اسود میں دو کارگو جہازوں پر حملے میں عملے کا ایک کارکن ہلاک ہو گیا ہے
فرانس اور برطانیہ طوفان گورتی کی زد میں، لاکھوں افراد بجلی کی سہولت سے محروم
ترکیہ: یونان میں ترک اقلیت کے اسکول پر حملے کی مذمت اور انصاف کا مطالبہ
چین: اسرائیل تناو میں اضافہ کرنے سے پرہیز کرے
شام: دہشت گرد تنظیم وائے پی جی کو حلب سے انخلاء کرنے کی مہلت پوری ہو گئی ہے
یوکرینی حملے سے روس کے بیلگورود علاقے کی بجلی اور ہیٹنگ بند
او آئی سی: اسرائیل تسلیم نامہ واپس لے
ایران میں مظاہرے امریکی اور اسرائیلی ایجنٹوں  نے شروع کروائے ہیں
روسی حملوں میں یوکرین میں چار افراد ہلاک، 10 زخمی