ثقافت
2 منٹ پڑھنے
استنبول میں کانیہ ویسٹ کا شاندار شو
اس کنسرٹ کی سب سے نمایاں خصوصیات میں سے ایک اس کا اسٹیج ڈیزائن تھا، جو لاس اینجلس کے سوفی اسٹیڈیم  میں ویسٹ کی پرفارمنسز سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا تھا
استنبول میں کانیہ ویسٹ کا شاندار شو
کانیہ ویسٹ / AA

دنیا کے مایہ ناز رَیپر کانیے ویسٹ (Kanye West) نے ہفتے کے روز استنبول میں پہلی بار اپنی شاندار پرفارمنس دی، جس نے اتاترک اولمپک اسٹیڈیم میں تقریباً 1,18,000 مداحوں کا ایک بہت بڑا ہجوم اکٹھا کر کے اسے سال کے سب سے بڑے میوزک ایونٹس میں سے ایک بنا دیا۔ این ٹی آر ٹیم  کے تعاون سے منعقدہ اس کنسرٹ نے ترکیہ کے ساتھ ساتھ برطانیہ، جرمنی، فرانس، نیدرلینڈز، اٹلی، روس، پولینڈ اور مشرقِ وسطیٰ کے ممالک سے آئے ہوئے ہزاروں شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ گریمی ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ کی ترکیہ میں اس طویل انتظار کے بعد ہونے والی پہلی پرفارمنس کو دیکھنے کے لیے شو شروع ہونے سے کئی گھنٹے پہلے ہی اسٹیڈیم اپنی پوری گنجائش تک بھر چکا تھا۔

اس شاندار شو میں بہترین لائٹنگ، اسموک ایفیکٹس اور سکرونائزڈ ویژولز شامل تھے۔ ہزاروں تماشائیوں نے اپنے موبائل فونز کی فلیش لائٹس سے اسٹیڈیم کو روشن کر دیا، جس سے اسٹینڈز اور گراؤنڈ میں روشنیوں کا ایک سمندر سا بن گیا۔

 

اس کنسرٹ کی سب سے نمایاں خصوصیات میں سے ایک اس کا اسٹیج ڈیزائن تھا، جو لاس اینجلس کے سوفی اسٹیڈیم  میں ویسٹ کی پرفارمنسز سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا تھا۔

 کنسرٹ گاہ کے مرکز میں قائم ایک دیوہیکل نصف کرہ کو  ہائی ریزولوشن پروجیکشن ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک بہت بڑے عالمی گلوب میں تبدیل کر دیا گیا تھا

دریافت کیجیے
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو
امریکہ: ہم نے آج مسلسل گیارہویں رات بھی ایران پر فضائی حملے کئے ہیں