دنیا
2 منٹ پڑھنے
مچادو نے اپنا امن نوبل تمغہ ٹرمپ کو دے دیا،نوبل کمیٹی کی سرزنش
کمیٹی  نے کہا کہ ایک بار جب نوبل انعام اعلان ہو جائے تو اسے منسوخ یا دوسروں کو منتقل نہیں کیا جا سکتا  یہ فیصلہ حتمی ہے اور ہمیشہ کے لیے قائم ہے
مچادو نے اپنا امن نوبل تمغہ ٹرمپ کو دے دیا،نوبل کمیٹی کی سرزنش
مچادو / Reuters

وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچادو نے کہا ہے کہ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذاتی طور پر اپنا کا نوبل امن انعام کا تمغہ پیش کیا۔

 ماچادو نے  صحافیوں کو بتایا کہ میں نے صدر سے کہا  کہ  200 سال پہلے جنرل مارکیز ڈی لافایٹ نے سائمن بولیوار کو جارج واشنگٹن  کی شبیہ والا تمغہ دیا تھا  جو کہ  بولیوار نے   تاعمر اپنے پاس رکھا۔

 انہوں نے مزید کہاکہ یہ جنرل لافایٹ نے امریکہ کے عوام اور وینزویلا کے عوام کے درمیان ظلم کے خلاف جدوجہد میں بھائی چارے کی علامت کے طور پر دیا تھا، 200 سال بعد بولیوار کی عوام  جارج واشنگٹن کے وارث کو ایک تمغہ واپس دے رہے ہیں ۔

ماچادو نے امریکی رہنما سے ملاقات کی جسے وائٹ ہاؤس نے مثبت قرار دیا   ہے ۔

وینزویلا کے رہنما نکولس مادورو کو اغوا کرنے کے بعد ٹرمپ نے کہا ہے کہ ماچادو کو تیل سے مالا مال ملک کے عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے اور اس کے بجائے انہوں نے مادورو کے نائب ڈیلسی روڈریگز کی حمایت کی ہے۔

ٹرمپ سے ملاقات کے بعد ماچادو جنہوں نے مادورو کی حکومت کے خاتمے کے لیے کئی سال مہم چلائی وائٹ ہاؤس کے باہر خوشی سے بھرے حامیوں سے ملاقات کی۔

اگرچہ ماچادو نے یہ تمغہ ٹرمپ کو پیش کیا تاہم ، ناروے کی نوبل کمیٹی نے کہا ہے کہ یہ تمغہ دوسروں کو منتقل نہیں کیا جا سکتا۔

کمیٹی  نے X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ  ایک بار جب نوبل انعام اعلان ہو جائے تو اسے منسوخ یا دوسروں کو منتقل نہیں کیا جا سکتا  یہ فیصلہ حتمی ہے اور ہمیشہ کے لیے قائم ہے ۔

 

 

دریافت کیجیے
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"