دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایکواڈور کی جیل میں 31 قیدی ہلاک ہو گئے
گزشتہ روز  کی سہ پہر ایکواڈور کی ایک جیل میں کم از کم 27 قیدی دم گھٹنے سے مردہ پائے گئے جہاں مسلح فسادات کے نتیجے میں چار دیگر افراد ہلاک اور درجنوں زخمی بھی  ہوئے
ایکواڈور کی جیل میں 31 قیدی ہلاک ہو گئے
ایکواڈور / AFP
10 نومبر 2025

گزشتہ روز  کی سہ پہر ایکواڈور کی ایک جیل میں کم از کم 27 قیدی دم گھٹنے سے مردہ پائے گئے جہاں مسلح فسادات کے نتیجے میں چار دیگر افراد ہلاک اور درجنوں زخمی بھی  ہوئے۔

ایک بیان میں  جیل حکام نے کہا کہ ایل اورو صوبے کی مچالا جیل میں مردہ پائے جانے والے 27 افراد نے " اجتماعی طور پر دم گھٹنے کا ارتکاب کیا تھا ۔

حکام کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی حقائق کو مکمل طور پر واضح کرنے' کے لیے کام کر رہے ہیں اور فرانزک طبی عملہ معلومات کی تصدیق کے لیے جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

ایکواڈور کی ایس این اے آئی جیل  انتظامیہ  نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صبح  ہوئے ایک پر تشدد  واقعے میں بھی  چار افراد ہلاک جبکہ 33 قیدی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔

ایجنسی نے بتایا کہ ایلیٹ پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر جیل میں داخل ہوئیں اور  صورتحال کو دوبارہ سے قابو  میں کرلیا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ تشدد کا تعلق کچھ قیدیوں کو ایک اور صوبے میں صدر ڈینیئل نوبوا کی حکومت کی طرف سے تعمیر کردہ ایک زیادہ سیکیورٹی والی جیل میں منتقل کرنے کے منصوبوں سے ہے جس کا افتتاح رواں ماہ ہونے والا ہے۔

ایکواڈور کی جیلیں منشیات کی اسمگلنگ کے  گروہوں کے آپریشنل مراکز بن چکی ہیں ، جس میں منافع بخش لیکن غیر قانونی تجارت پر قابو پانے کے لئے مقابلہ کرنے والے گروہوں کے مابین   مختلف  جھڑپوں  میں 500 سے زیادہ قیدی ہلاک ہوچکے ہیں۔

ستمبر کے آخر میں بھی   مچالا کی جیل میں  ہوئے مسلح تصادم میں 13 قیدی اور جیل کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا تھا۔