سیاست
1 منٹ پڑھنے
ایران ڈپلومیسی کے ذریعے پر امن حل کا متمنی ہے، پیزشکیان کا پوپ لیوکو خط
پزشکیان نے تہران کی جانب سے کیتھولک رہنما کے "ایران کے خلاف حالیہ فوجی جارحیت کے بارے میں اخلاقی اور منطقی موقف" کی تعریف بھی کی ۔
ایران ڈپلومیسی کے ذریعے پر امن حل کا متمنی ہے، پیزشکیان کا پوپ لیوکو خط
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران پر حالیہ حملوں کے خلاف پوپ کے موقف پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ (اے اے)

ایرانی سرکاری میڈیا نے ہفتہ کو رپورٹ کیا   کہ صدرِ ایران مسعود پزشکیان نے پوپ لیو چودہ کو بھیجے گئے پیغام میں کہا  ہے کہ  ایران "ڈپلومیسی کے ذریعے  پرامن حل کے لیے پرعزم ہے۔

IRNAنیوز ایجنسی کے مطابق پزشکیان نے تہران کی جانب سے کیتھولک رہنما کے "ایران کے خلاف حالیہ فوجی جارحیت کے بارے میں اخلاقی اور منطقی موقف" کی تعریف بھی کی ۔

صدر نے کہا کہ ایران نے امریکی اور اسرائیلی اہداف کو "جائز دفاع کے دائرے میں" نشانہ بنایا، اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ "امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف ذمہ داری سے کام لے"۔

علاقائی کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملے کیے۔ اس کے جواب میں تہران نے اسرائیل اور خلیج میں امریکہ کے اتحادیوں کو نشانہ بناتے ہوئے حملے کیے، اور آبنائے ہرمز کو بند کر دیا۔

پاکستانی ثالثی کے ذریعے 8 اپریل کو جنگ بندی نافذ العمل ہوئی، لیکن اسلام آباد میں مذاکرات ایک دیرپا معاہدے تک نہ پہنچ سکے۔ بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس جنگ بندی کو غیر معینہ مدت کے لیے بڑھا دیا۔

 

دریافت کیجیے
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا