سیاست
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ اور پاکستان غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی پالیسی کے خلاف تعاون جاری رکھیں گے: ایردوان
صدر ایردوان نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کی۔
ترکیہ اور پاکستان غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی پالیسی کے خلاف تعاون جاری رکھیں گے: ایردوان
Erdoğan: Türkiye dhe Pakistan kundër politikës gjenocidale të Izraelit në Gaza / AA
1 ستمبر 2025

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ"ہم ، اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی پالیسی کو مزید پھیلانے کی خواہش کے مقابل،  پاکستان کے ساتھ مربوط شکل میں  کام جاری رکھیں گے"۔

صدر ایردوان نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کی۔

ایردوان نے کہا  ہےکہ اسرائیل کی نسل کشی پالیسی کے خلاف ترکیہ اور  پاکستان کا مؤقف مشترک  ہے۔

 انہوں نے زور دیا  ہےکہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی  پالیسی کو مزید پھیلانا چاہتا ہے اور ترکیہ اس پالیسی کے مقابل پاکستان کے ساتھ ایک ہی صف میں کھڑا ہے اور دونوں ممالک مربوط شکل میں کام کرتے رہیں گے۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی و عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

ایردوان نے کہا  ہےکہ انقرہ، پاکستان اور شمالی قبرص ترک جمہوریہ کے درمیان تعلقات کی ترقی سے خوش ہے اور اس سلسلے میں دکھائی گئی یکجہتی کو قابلِ تحسین قرار دیتا ہے۔

انہوں نے کہا  ہےکہ ترکیہ اور پاکستان تجارت، توانائی، دفاع اور سلامتی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ایردوان نے مزید کہا  ہےکہ شام کی وحدت اور زمینی سالمیت ترکیہ کے لیے ناگزیر ہے اور ترکیہ شام کو غیر مستحکم کرنے والےہر قسم کے رویّوں اور اقدامات کے خلاف ہے۔

ترکیہ کے صدر اور پاکستان کے وزیرِاعظم، چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 25 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے دورے پر  ہیں۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان