پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان: 6 سے زیادہ ممالک مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں
نیٹو کے آرٹیکل 5 کا حوالہ دیتے ہوئے ڈار نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر ممکنہ حملہ تمام ممالک کے خلاف تصور کیا جائے گا۔
پاکستان: 6 سے زیادہ ممالک مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں
ترکی، سعودی عرب اور پاکستان نے 7 اگست کو مکہ میں "مشترکہ دفاعی معاہدے" پر دستخط کیے۔

پاکستانی وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان قائم    مکہ معاہدے میں  6 سے زیادہ مُمالک شامل ہونے کے لیے دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔

پاکستانی روزنامہ ڈان کے مطابق، دارالحکومت اسلام آباد میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران ڈار نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بارے میں بیانات دیے۔

نیٹو کے آرٹیکل 5 کا حوالہ دیتے ہوئے ڈار نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر ممکنہ حملہ تمام ممالک کے خلاف تصور کیا جائے گا۔

ڈار نے کہا کہ معاہدے کے دائرے میں سعودی عرب کی تازہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آئندہ ہفتے ایک ہنگامی اجلاس بلایا جائے گا اور کہا، 'ہمیں سعودی عرب کے دفاع کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔'

ڈار نے کہا کہ چھ سے زائد ممالک معاہدے میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تاہم انہوں نے ان ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے۔

افغانستان کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے ڈار نے کہا کہ وہ اس ملک کے لیے 'نیک خواہشات' رکھتے ہیں، لیکن کابل انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی ضمانت دے۔

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ

صدر رجب طیب ایردوان، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 7 اگست کو مکہ میں 'مشترکہ دفاعی معاہدے' پر دستخط کیے تھے۔

ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے دستخط کردہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا مقصد خطے اور عالمی سطح پر سلامتی، امن، استحکام اور فلاح و بہبود کو فروغ دینا اور خاص طور پر خطے میں اور بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی بے چینی کے پیشِ نظر اقدامات اٹھانا ہے۔

اس معاہدے کی رو سے  کسی بھی فریق ریاست پر حملہ تمام فریقین کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔

یہ معاہدہ خطے میں نئی تعاون کی ثقافت کو فروغ دینے کا ہدف رکھتا ہے اور بین الاقوامی قانون کا احترام کرنے والے اور پرامن تعاون کے نظریے کو اپنانے والے تمام فریقین کی شرکت کے لیے راستہ کھولتا ہے۔

 

دریافت کیجیے
امریکہ: وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے عائد کردہ جرمانوں کا نفاذ روک دیا
اسرائیل خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے: امریکی خفیہ رپورٹ
ایران: "امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں"
غزہ میں جنگ بندی مستقل طور سے بحال کروائی جائے: گوتیرس
اتحادی افواج کا یمن میں  آپریشن، حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے
"مکہ معاہدہ" سیکریٹری جنرل نعمان محمود ہونگے
ماسکو پر 650 ڈرونز سے حملہ،  روس کے خلاف گزشتہ دو برسوں میں بڑا ترین دوسرا حملہ تھا
ترکیہ کا ردعمل: اسرائیل، شام میں کاروائیاں کرنا بند کرے
فرانس:طلباء کی احتجاجی تحریک جاری، 500 ہائی اسکول بند ہو گئے
رونالڈو اگر چاہیں تو پرتگال ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں:ہیڈ کوچ
روس میں لیبارٹری ملازمہ کی مشکوک موت سے وبا کا خدشہ پیدا
دہشتگردی کا خطرہ،امریکہ نے B-1 طیارے برطانیہ سے ہٹا دیئے
قاتل اسرائیل، 2023 سے اب تک، مقبوضہ مغربی کنارے پر تقریباً 63 ہزار حملے کر چکا ہے
ترکیہ: 21 ممالک نے انطالیہ اعلامیہ منظور کر دیا
حماس کے رہنما کے قتل کی ناکام کوشش  عیسائی ماں اور بیٹی ہلاک