7 گھنٹے قبل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی ملک ایران کے ساتھ کاروبار کرے گا اس پر امریکہ کے ساتھ تمام تجارتی معاملات پر 25 فیصد محصول لاگو ہوگا اور اس اقدام کو فوری طور پر نافذ کیا جائے گا۔
ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ محصول اُن ممالک پر لاگو ہوگا جو ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات جاری رکھیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگااور اس میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
یہ اعلان ٹرمپ کی معاشی دباؤ کی مہم میں تازہ ترین کشیدگی کو ظاہر کرتا ہے،کیونکہ وہ امریکی منڈی تک رسائی کو ایران سے متعلق تجارت سے مشروط کر رہے ہیں۔










