مشرق وسطی
1 منٹ پڑھنے
ایران: ملک کے کسی بھی مقام پر یورینیم کی افزودگی نہیں ہو رہی
ہماری افزودگی تنصیبات پر حملے کئے گئے ہیں اور اس وقت کوئی افزودگی نہیں ہو رہی: وزیر خارجہ عباس عراقچی
ایران: ملک کے کسی بھی مقام پر یورینیم کی افزودگی نہیں ہو رہی
ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملک اب ملک کے کسی بھی مقام پر یورینیم کی افزودگی نہیں کر رہا ہے۔ / AP
16 نومبر 2025

ایران کے وزیر خارجہ  عباس عراقچی نے آج بروز اتوار جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ تہران اب ملک کے کسی بھی مقام پر یورینیم کی افزودگی نہیں کر رہا۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران کا دورہ کرنےوالے ایسوسی ایٹڈ پریس کے ایک  صحافی کے سوالات  کے جواب  دیئے۔ یہ جوابات، جون میں اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران کے افزودگی مراکز پر بمباری کے بعد سے ، ایران  حکومت کی جانب سے ملک کےجوہری پروگرام کے بارے میں دیئے گئے واضح  ترین جواب تھے۔

عراقچی نے کہا ہے کہ  "ایران میں کوئی غیر اعلان شدہ جوہری افزودگی نہیں ہو رہی ۔ ہماری تمام تنصیبات بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی حفاظت اور نگرانی کے تحت ہیں۔ہماری افزودگی تنصیبات پر حملے کئے گئے ہیں اور اس وقت کوئی افزودگی نہیں ہو رہی "۔

واضح رہے کہ ایران حکومت نے اے پی کے رپورٹر کو ایک سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے تین روزہ ویزا جاری کیا تھا۔اجلاس میں برطانیہ کے بڑے میڈیا اداروں اور دیگر ذرائع ابلاغ کے صحافیوں نے بھی شرکت کی۔