مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
امریکہ نے غزہ سے متعلق مسودہ قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کر دیا
امریکی سفیر مائیک والٹز نے سلامتی کونسل کے 10 منتخب ارکان اور کئی علاقائی شراکت داروں ترکیہ، مصر، قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ساتھ اس مسودے  پر غور  کیا ہے
امریکہ نے غزہ سے متعلق مسودہ قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کر دیا
سلامتی کونسل
20 گھنٹے قبل

امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کا مسودہ شراکت دار ممالک کو پیش کیا ہے جس کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کو تقویت دینا ہے جس میں عالمی استحکام فورس کو تشکیل کرنا بھی شامل ہے۔

امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے گزشتہ  روز ایک بیان میں کہا کہ امریکی سفیر مائیک والٹز نے سلامتی کونسل کے 10 منتخب ارکان اور کئی علاقائی شراکت داروں ترکیہ، مصر، قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ساتھ اس مسودے  پر غور  کیا ہے ۔

مسودے پر  رائے دہی  کے لئے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔

امریکی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قرارداد میں امن بورڈ کا خیرمقدم کیا گیا ہےجس کی  ٹرمپ  صدارت کریں گے۔

 واضح رہے کہ یہ امن منصوبہ بین الاقوامی استحکام فورس   کی تشکیل کا بھی اختیار دیتا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق کئی ممالک نے آئی ایس ایف میں شرکت کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے لیکن فلسطینی علاقے میں فوج کی تعیناتی سے پہلے سلامتی کونسل کے مینڈیٹ پر اصرار کیا ہے۔

امریکی ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ قیادت میں ایک بار پھر  امریکہ اقوام متحدہ میں  ایک اہم اور نتیجہ خیز    فیصلے کا    سبب بنے گا۔

بین الاقوامی فورس کی تشکیل اسرائیل اور حماس کے مزاحمتی گروپ کے درمیان 10 اکتوبر کو ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کا ایک اہم عنصر ہے۔

اس معاہدے کے تحت بنیادی طور پر عرب اور مسلم ممالک سے فوجی دستے حاصل کیے جائیں گے اور اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد  سلامتی کی نگرانی کے لیے غزہ میں تعینات کیے جائیں گے۔

امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ فریقین نے اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی دہائیوں سے جاری خونریزی کو ختم کیا ہے اور مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن  کے  نظریئے کو حقیقت کا روپ دیا ہے۔

ٹرمپ کے منصوبے کے بعد کے مراحل میں غزہ سے مزید اسرائیلی انخلاء، حماس کو ختم کرنا اور تباہ شدہ فلسطینی  علاقوںکی تعمیر نو شامل ہے۔

 

دریافت کیجیے
اسرائیلی فوج اور غیر قانونی آباد کاروں  نے دو اور فلسطینی نوجوانوں کو قتل کر دیا
حماس نے مزید تین اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں  اسرائیل  کے حوالے کر دیں
اسرائیلی فوج، 194 خلاف ورزیاں کر چُکی ہے
لبنان: اسرائیلی حملے، چار افراد ہلاک
ایران میں جوہری ہتھیاروں کا کوئی ثبوت نہیں ہے — آئی اے ای اے
شام نے کوسوو کی آزادی و خودمختاری تسلیم کرلی
غزہ میں ایک اور صحافی شہید
ٹرمپ: جنگ بندی خطرے میں نہیں ہے
اسرائیل، تازہ فضائی حملوں میں 24 بچوں سمیت کم از کم 63 فلسطینیوں کو قتل کر چکا ہے
اسرائیلی فوجیوں کا  جنین کے قریب آپریشن،تین فلسطینی ہلاک
یورپی یونین کا مطالبہ: اسرائیل لبنانی علاقے سے نکل جائے
اسرائیل نے حماس کو غزہ کے مقبوضہ علاقوں میں داخلے کی اجازت دے دی
اسرائیل کو غزہ میں جنگ دوبارہ شروع کرنے کا بہانہ نہیں دیں گے:حماس
اسرائیلی کنٹرول میں موجود غزہ کے علاقوں کو تباہ کیا جائے:اسرائیل کاٹز
سوڈان: خرطوم ہوائی اڈّے پر آر ایس ایف میلیشیاؤں کے ڈرون حملے
مصر: اقوام متحدہ فوری کارروائی کرے