ترکیہ
3 منٹ پڑھنے
ترکیہ: صدر اردوعان کی علی ییف اور پاشینیان کے ساتھ ملاقات
ترکیہ، خطے میں امن، استحکام اور ترقی کی حمایت کرتا ہے اور ان کوششوں کے ساتھ  تعاون جاری رکھے گا: صدر اردوعان
ترکیہ: صدر اردوعان کی علی ییف اور پاشینیان کے ساتھ ملاقات
ترکی کے صدر ایردوغان چین کے تیانجین میں SCO سربراہی اجلاس کے دوران آذربائیجان کے علی یف سے ملتے ہیں۔ (تصویر: اے اے) / AA
1 ستمبر 2025

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے پیر کے روز چین کے شہر تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم 'ایس سی او' کے 25ویں سربراہی اجلاس کے دوران آذربائیجان کے صدر الہام علی  ییف سے ملاقات کی ہے۔

ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے، ترک سوشل میڈیا پلیٹ فورم، 'این سوشل' سے  جاری کردہ بیان کے مطابق  مذاکرات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

صدر اردوعان نے آرمینیا۔ آذربائیجان امن مرحلے  میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا ہے  کہ ترکیہ اس عمل کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔علاوہ ازیں آنے والے دنوں میں ترکیہ اور آذربائیجان کا اپنے علاقائی ترقیاتی منصوبوں کو مربوط کرنا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا  ہےکہ دونوں ممالک توانائی اور نقل و حمل سمیت کئی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔

 ملاقات اردوعان کےقیام کے  ہوٹل میں ہوئی اور اس   میں ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایراموف نے بھی شرکت کی۔

جنوبی قفقاز میں امن  کے موضوع پر گفتگو

صدر رجب طیب اردوعان نے اجلاس کی مصروفیات کے دوران  آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان  شاذ و  نادر ملاقاتوں میں سے ایک   کی حیثیت  سے یہ ملاقات مرکزِ توجہ بنی  ہے۔

ترکیہ محکمہ اطلاعات کے مطابق ترکیہ۔آرمینیا تعلقات کے موضوع پر منعقدہ اس ملاقات میں  جنوبی قفقاز میں پائیدار استحکام اور امن کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔

صدر  اردوعان نے آرمینیا ۔آذربائیجان امن مرحلے میں پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ترکیہ، خطے میں امن، استحکام اور ترقی کی حمایت کرتا ہے اور ان کوششوں کے ساتھ  تعاون جاری رکھے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ترکیہ اور آرمینیا کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لیے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔

اردوعان اتوار کے روز چین پہنچے اور اسی دن چین کے صدر شی جن پنگ اور پاکستان کے  وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کی۔ ان کے سفارتی ایجنڈے نے ایشیا بھر میں، خطے کی بدلتی ہوئی حرکیات کے دوران،  انقرہ کی مصروفیت کو اجاگر کیا ہے۔

چین میں 'ایس سی او' اجلاس

25 واں 'ایس سی او ' اجلاس پیر کے روز صدر شی کے افتتاحی خطاب کے ساتھ باضابطہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ 'ایس سی او' اجلاس   کو ابتدا میں، چین، روس، قزاقستان، کرغزستان، اور تاجکستان کی شرکت سے، "شنگھائی فائیو" کے نام سے  تشکیل دیا گیا ۔بعد میں ازبکستان چھٹے رکن کے طور پر شامل ہوا۔

اس وقت ایس سی او 10 رکن ممالک، 2 مبصرین، اور 14 ڈائیلاگ پارٹنرز پر مشتمل ہے جو ایشیا، یورپ، اور افریقہ تک پھیلے ہوئے ہیں۔ یہ تنظیم دنیا کے تقریباً 24 فیصد  رقبے اور 42 فیصد آبادی کی نمائندگی کرتی ہے۔

رکن ممالک عالمی GDP کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ رکھتے ہیں اور ان کے درمیان تجارت گذشتہ دو دہائیوں میں تقریباً 100 گنا بڑھ چکی ہے۔

دریافت کیجیے
دوحہ سمٹ کے بعد ترک صدر  نے اسرائیل کی 'ریاستی دہشت گردی' پر توجہ مبذول کرائی
ترکیہ: صدر اردوعان قطر کے دورے پر
غزہ کو تسلیم کرنا اور اسرائیل کی جرائم کا انکشاف ایک منصفانہ دنیا کا اشارہ ہے، ترکیہ
ترکیہ: اسرائیلی دعوے بے بنیاد ہیں
کونگو میں دہشتگردانہ حملہ،ترکیہ کی تعزیت
ایردوان کا امیر قطر سے رابطہ،حملے کی شدید مذمت
مغربی ترکیہ میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگرد حملہ،دو افسران شہید
ترکیہ مقامی 'آلتائے'  ٹینک کی باقاعدہ پیداوار شروع کر رہا ہے
اسرائیلی میڈیا ہمارے بارے میں غلط بیانی بند کرے:ترکیہ
ترکیہ: امدادی سامان سے لدا طیارہ افغانستان روانہ ہو گیا
ایردوان کی اعلی چینی رہنماوں سے ملاقات،تعلقات فروغ دینے پر غور
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس،ایردوان چین پہنچ گئے
صدر ایردوان کا ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر بامنی پیغام
ترکیہ قابض افواج  کے خلاف فتح کی 103 ویں سالگرہ منا رہا ہے
چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ترک صدر ایردوان کی  شراکت کی اہمیت
اردوعان: ترکیہ-جاپان دوستی غزہ بحران پر قابو پانے کا ایک اہم وسیلہ ہے